تلکا مانجھی فٹ بال ٹورنامنٹ کا ہوا افتتاح

تاثیر،۲  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

ٹھاکرگنج (محمد شاداب غیور)ٹھاکر گنج بلاک کے تحت بیسرباٹی پنچایت کے چرلی گراؤنڈ میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر منعقدہ تلکا مانجھی فٹ بال ٹورنامنٹ کا اس سال بھی ٹورنامنٹ کے صدر جگدیش دھنوکا، سابق ایم ایل اے گوپال کمار اگروال، سابق سٹی صدر دیوکی اگروال، ضلع پریشد کے رکن نرنجن کمار رائے، بی جے پی ضلع صدر سوشانت گوپ وغیرہ نے باضابطہ طور پر جمعرات کو فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل مقامی قبائلی برادری کی خواتین کی جانب سے بہت سے روایتی ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے۔ اور اس دوران باہر سے آنے والے مہمانوں کا ایک ایک کر کے چندن کا تلک لگا کر اور مالا پہنا کر استقبال کیا گیا۔
دوسری جانب تلکا مانجھی فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ خواتین کی ٹیم میں بوراگنج بمقابلہ روپن گچھ بنگال فٹبال ٹیم اور مردوں کی ٹیم میں باگڈوگرا بمقابلہ بھدر پور نیپال کے درمیان کھیلا گیا۔ اس موقع پر سنیل ساہنی، چندن کمار، راجیش کسکو، اتل سنگھ، امیت سنہا، ہنس راج نکھت، پی اے سی ایس کے صدر پپو کمار، سرپنچ سنیل کمار وغیرہ موجود تھے۔