تاثیر،۳ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
چنئی/نئی دہلی، 03 نومبر: محکمہ انکم ٹیکس نے آج صبح تمل ناڈو کے سینئر ڈی ایم کے لیڈر اور ریاست کے محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر ای وی ویلو سے منسلک احاطوں پر چھاپہ مارا۔ یہ چھاپے کل 40 مقامات پر مارے گئے جن میں چنئی اور ترووناملائی شامل ہیں۔
وزیر ای وی ویلو کی ملکیت والے ترووناملائی واقع ارونائی انجینئرنگ کالج میں، ارونائی میڈیکل کالج، ان کی رہائش گاہ اور چنئی میں ان کے معاونین کے گھروں پر جاری ہے۔ وزیر ای وی ویلو سے وابستہ محکمہ تعمیرات عامہ اور ہائی ویز کے ٹھیکیداروں اور انجینئروں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔