تاثیر،۲۹ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
ڈاکٹر آشیش جھا
پٹنہ، 28 نومبر: ہمارے جسم میں موجودتمام اعضاءصحت مند رہنے کے لیے بہت ضروری ہیں۔تمام اعضاءکے اپنےخاص کام ہوتے ہیں جو ہمیں صحت مند رہنے میں مدد دیتے ہیں۔ جگر(لیور) ان اعضاء میں سے ایک ہے جو ہمارے جسم میں بہت سے اہم کام انجام دیتا ہے۔ایسے میں صحت مند رہنے کے لیے اپنا اور اپنے جگر(لیور) کا پورا خیال رکھنا ضروری ہے۔تاہم ہماری تیزی سے بدلتی ہوئی طرز زندگی اور کھانے پینے کی عادات کی طرف لاپروائی ہمارےجگر کیلیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے جگر(لیور) سے متعلق مسائل پیداہوسکتے ہیں۔ان دنوں بہت سے لوگ جگر سے متعلق مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔ فیٹی لیور ان مسائل میں سے ایک ہے، جوبعض اوقات سنگین شکل اختیارکرلیتاہے۔ایسی صورت حال میں اس سےجڑی چیزوں کو جاننا ضروری ہے۔ڈاکٹرس کی رائے میں جے پربھا میدانتا سپر اسپیشلٹی اسپتال کے گیسٹرو اینٹرولوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر آشیش جھا نے فیٹی لیور کے بارے میں بتایا –
فیٹی لیور کیا ہے؟
ڈاکٹر آشیش جھا ڈائرکٹر آف گیسٹرو اینٹرولوجی جے پربھا میدانتاسپر اسپیشلٹی اسپتال نےکہا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی طرز زندگی نہ صرف ہمارے رہن سہن کو بدل رہی ہے بلکہ ہماری صحت پر بھی گہرا اثر ڈال رہا ہے۔ان دنوں لوگ بہت سے مسائل کا شکار ہو رہے ہیں جن میں سے ایک فیٹی لیور کی بیماری ہے۔ یہ ایک عام مسئلہ ہے جو لوگوں کو تیزی سے متاثر کر رہا ہے۔فیٹی لیور کی بیماری جگر میں اضافی چکنائی کا بننا ہے۔
ڈاکٹر آشیش جھا ڈائرکٹر آف گیسٹرو اینٹرولوجی جے پربھا میدانتا سپر اسپیشلٹی اسپتال نے کہا کہ فیٹی لیور سے بچنے کے لیے صحت بخش اور مقوی غذا کھائیں،جس میں پھل، سبزیاں اور اناج زیادہ ہو۔ وہیں شراب کے استعمال سے بچنے کی کوشش کریں۔سوڈا، کھیلوں کے مشروبات، جوس اور بہت میٹھی چائے وغیرہ سے پرہیز کریں۔شراب پینے سے آپ کے جگر(لیور) کو نقصان پہنچ سکتا ہے،اس لیے اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔بہار میں زیادہ تر معاملات فیٹی لیور کی وجہ سے ہوتے ہیں کیونکہ لوگ شراب کا استعمال زیادہ سے زیادہ کر رہےہیں۔
فیٹی جگر(لیور) کی علامات
ڈاکٹر آشیش جھا ڈائرکٹر آف گیسٹرو اینٹرولوجی جے پربھا میدانتا سپر اسپیشلٹی اسپتال نےکہاکہ فیٹی جگر والے مریضوں کو پیٹ کے اوپری دائیں جانب تکلیف یا ہلکا درد ہوتا ہے۔ پیٹ میں درد کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن اگر یہ مسئلہ تھکاوٹ اور پیشاب کی رنگت میں تبدیلی کے ساتھ ہو تو آپ کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔فیٹی لیور کی بیماری جگر(لیور) کے کام کو کم کر دیتی ہے جس کی وجہ سے پیٹ میں درد کافی عام ہو سکتا ہے۔دراصل جگر کے اس مسئلے میں بلیروبین کی سطح بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے آپ کا پیشاب سیاہ رنگ کا ہو سکتا ہے۔ فیٹی لیور کی وجہ سے آپ کا وزن بڑھ سکتا ہے یا کم ہو سکتا ہے۔ یہ مسئلہ میٹابولک عمل میں خلل ڈالتا ہے، جس سے وزن میں تبدیلی آتی ہے۔اگر آپ بغیر کسی وجہ کے وزن میں تبدیلی کا سامنا کررہے ہیں اور ساتھ ہی اکثر تھکاوٹ، کمزوری یا پیٹ میں درد کا بھی سامنا کر رہے ہیں تو آپ کو فیٹی لیور کا خطرہ ہوسکتا ہےجس کے بارے میں آپ کوچوکنا رہنےکی ضرورت ہے۔
فیٹی جگر(لیور) کا علاج
ڈاکٹر آشیش جھا ڈائرکٹر آف گیسٹرو اینٹرولوجی جے پربھا میدانتاسپراسپیشلٹی اسپتال نےکہاکہ فیٹی جگر(لیور) کا علاج ممکن ہے۔فیٹی لیور عام طور پر بے قابو طرز زندگی کی وجہ سے ہوتا ہے۔لہٰذا فیٹی لیور کو ٹھیک کرنے کے لیے اس طرز زندگی کو بہتر بنانا ضروری ہے۔اس کے ساتھ ہی اچھی ایروبک مشقیں جیسے چلنا، دوڑنا اور تیراکی کرنا، اور موٹاپے کا انتظام فیٹی لیور کو ٹھیک کرنے میں اہم ہیں۔فیٹی لیور کی تشخیص جگر کے فنکشن ٹیسٹ اور پیٹ کے الٹراساؤنڈ سے کی جا سکتی ہے۔