تاثیر،۲۷ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
خصوصی رپورٹ جاب میلہ منان جاہ انجنیر/ حیدرآباد میں دکن بلاسٹر کے ڈائریکٹر منان جاہ انجنیر نے 104واں جاب میلہ کا اہتمام حسب ذیل خواجہ منشن میں صبح8/بجے تا دن 2/بجے تک ہر ایک پروگرام کی رواءیت کو برقرار رکھتے ہوئے قومی گیت کے ساتھ آغاز ہوا، قومی گیت کے بعد آج کے جاب میلہ میں مختلف کمپنیوں کے HRS نے حصہ لیا اور چالیس سے زائد کمپنی کے نماءیندے نے حصہ لیا اور اور سو سے زاءید افراد میں آفر لیٹرس تقسیم کیا گیا چیف گیسٹ پیس ایمبیسڈر ایم اے نجیب صاحب، مہمانان خصوصی جناب سیف اللہ خان صاحب قاری عدنان خان انجنیئر یوتھ قاءید سینر تلنگانہ وایی ایس آر پارٹی اس پروگرام میں دیگر مہمان میں ڈاکٹر مختار احمد فردین، انجنیر عبدالمجید صاحب شامل ہوءے،
منان خان انجنیئر نے آفر لیٹرس تقسیم کرتے ہوئے کامیاب امیدوار سے اس بات کا عہد و یقین کراءے کے پابندی وقت کے ساتھ روشن مستقبل کے لیے محنت و لگن سے کام کریں گے
اس موقع پر قاری عدنان خان انجنیئر جو کہ
اپنے والد محترم محمد ظفر اللہ خان صاحب مرحوم، سابق پوسٹ ماسٹر، آل انڈیا جنرل سیکرٹری بھارتیہ پوسٹل ایسوسیشن کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے سماجی جہد کار و فلاح و بہبود کے کاموں میں منان جاہ انجنیر ہی کیطرح سیاست میں فلاح و بہبود کا کام میڈم شرمیلا کے ساتھ کرتے آءے ہیں آج قاری محمد عدنان خان انجنیئر صاحب کے اعتراف خدمات کے لئے ایم اے نجیب صاحب سفیر برائے پیس ایشیاء کے ہاتھوں گلپوشی شالپوشی اور مومنٹو سے نوازے گئے، ڈاکٹر مختار احمد فردین نے قاری عدنان خان انجنیئر صاحب کے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ
عدنان خان آپ اور منان جاہ انجنیر اپنے اپنے شعبے حیات میں والد صاحب مرحوم کے بتاءے اصول پر چلکر انسانیت و محبت اور روزگار کی فراہمی بیروزگاری دور کرنے کی یہ مسلسل کوششوں سے ابتک تیرہ ہزار سے زائد افراد کو نوکریاں دیکر ایک بڑا انقلاب لانے کی مثال قائم کردی ہے
جو کام حکومت وقت کا کرنے کا ہے’اس کام کی ذمدارای منان جاہ انجنیر نے جیسے اپنے کاندھوں پر اٹھاءے ہیں اور آج 104/واں جاب میلہ کی تکمیل ہوئی ہے’
مہمنانان خصوصی کی حیثیت سے ایم اے نجیب صاحب سفیر برائے امن و سلامتی انڈیا نے منان جاہ انجنیر اور عدنان خان انجنیئر یوتھ قاءید سینر تلنگانہ وایی ایس آر پارٹی کی ستاءیش کرتے ہوئے کہا کہ
والد صاحب مرحوم بھی اپنے ڈپارٹمنٹ کے لئے بہت فلاح و بہبودی کے کام کرتے تھے اور آج ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے منان جاہ و قاری عدنان خان کی تحریک جاب میلہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ڈاکٹر مختار احمد فردین نے بھی مبارکباد پیش کی اور ڈاکٹر ایم اے فردین صدر آل انڈیا اردو ماس کمیونیکیشنل سوسائٹی فار پیس ہمیشہ طرح آج بھی جاب میلہ میں سیکڑوں افراد کو روزگار فراہم کرنے کے آفر لیٹرس تقسیم میں حصہ لیتے ہوئے امیدوار اور منان جاہ انجنیر کو دلی مبارکباد پیش کی، ساتھ ہی کمپنیوں کے HRS کے اعتراف خدمات کے لئے تہنیت و مومنٹو پیش کیا گیا ایم جی ایم ایونٹس منجینگ ڈاءریکٹر محمد غوث محی الدین نے نظامات کی اور جاب میلہ کے آفیشیل فوٹو جرنلسٹ رضی قریشی صاحب سینر صحافی نے ہر ایک لمحے کو قید کرتے دیکھے اپنی ٹیم کے ساتھ، صدر دکن بلاسٹر نے شکریہ کا فریضہ ادا کرتے ہوئے ایچ آرس اور جاب میلہ میں آءے ہوئے شخصیات کے ساتھ امیدواروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آج کے جاب میلہ کا ختم ہونے کا اعلان کیا اور جلد ہی آءیندہ کے پروگرام کا اعلان کیا جاءے گا وٹشاپ گروپس اور پیج و پریس ریلیز آپ سب دیکھتے رہیں یا پھر منان جاہ انجنیر سے راست رابطہ میں آجاءیں، شکریہ نیک تمنائیں ڈاکٹر مختار احمد فردین نے جاب میلہ کے مہمانوں اور پوری ٹیم کی کارکردگی کیلیے مبارکباد پیش کیا اور میر کارواں منان جاہ انجنیر کےلیے یہ شعر بڑا موضوع ہے کہ
میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا