جسٹس وویک چودھری کو گورنر نے عہدے اور رازداری کا دلایاحلف

تاثیر،۲۴  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 24 نومبر:پٹنہ ہائی کورٹ کو ایک اور نیا جج مل گیا ہے۔ جسٹس وویک چودھری نے جمعہ کے روزپٹنہ ہائی کورٹ کے جج کے عہدے اوررازداری کا حلف لیا۔بہار کے گورنرراجندر وشو ناتھ ارلیکر نے راج بھون میں ایک سادہ تقریب میں انہیں حلف دلایا۔ اس موقع پر بہار کابینہ کے ارکان، پٹنہ ہائی کورٹ کے جج، ایڈوکیٹ جنرل ، محکمانہ سربراہان موجود تھے۔
سپریم کورٹ کالجیم کی سفارش پر حکومت ہند کی وزارت قانون و انصاف نے جسٹس وویک چودھری کا کلکتہ ہائی کورٹ سے پٹنہ ہائی کورٹ میں تبادلہ کر دیا ہے۔ اب پٹنہ ہائی کورٹ میں ججوں کی کل تعداد 35 ہو گئی ہے۔