تاثیر،۹ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
جموں وکشمیر،9؍نومبر: پاکستان نے ایک بار پھر جموں و کشمیر کے رام گڑھ علاقے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستانی فوج نے رات گئے سرحد پار سے فائرنگ کی۔ جواب میں بی ایس ایف نے بھی بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا۔ رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی رینجرس کی بلا اشتعال فائرنگ میں بی ایس ایف کا ایک جوان مارا گیا۔ معلومات کے مطابق، 8/9 نومبر 2023 کی آدھی رات کو، پاکستان رینجرز نے رام گڑھ کے علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کا بی ایس ایف کے دستوں نے مناسب جواب دیا۔اس کے علاوہ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع کاتھوہلان علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی۔ افسر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے بعد دونوں فریقین کے درمیان تصادم شروع ہوا اور اب تک ایک دہشت گرد کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ کشمیر زون پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مارا گیا دہشت گرد TRF سے وابستہ تھا۔پولیس کے مطابق ’دہشت گرد تنظیم ٹی آر ایف سے تعلق رکھنے والا ایک دہشت گرد مارا گیا ہے‘۔ اس کے پاس سے گولہ بارود اور دہشت گردی کا دیگر مواد برآمد ہوا ہے، سرچ آپریشن جاری ہے۔ اطلاعات کی بنیاد پر #IndianArmy اور @JmuKmrPolice کی طرف سے کٹوہلان، شوپیاں میں 08-09 نومبر کی درمیانی رات کو ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا۔ ایک دہشت گرد مارا گیا اور اسلحہ برآمد ہوا۔

