جھارکھنڈ میں 20 سال کی سروس مکمل کرنے والے اساتذہ پرنسپل بنیں گے

تاثیر،۱۷  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 17 نومبر: طویل عرصے سے اسکولوں میں پڑھانے والے پرائمری اساتذہ کے لیے خوشخبری ہے۔ کافی عرصے سے زیر التوا پرموشن کے معاملے پر ا سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نے فیصلہ لیا ہے ۔ اب 20 سال کی سروس مکمل کرنے والے ایلیمنٹری اساتذہ کو براہ راست پرنسپل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ اس کے لیے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سپرنٹنڈنٹس کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
پرائمری اساتذہ جو 20 سال کی سروس مکمل کر چکے ہیں، انہیں پرنسپل کے عہدے پر براہ راست ترقی مل جائے گی۔ اب پرنسپل کے عہدے پر ترقی کے لیے گریجویٹ تربیت یافتہ پوسٹ پر پانچ سال کی سروس مکمل کرنے کی کوئی مجبوری نہیں ہوگی، اس وقت ریاست میں مڈل اسکول پرنسپل کے عہدے پر 97 فیصد آسامیاں ہیں۔ اس فیصلے سے یہ آسامیاں پْر ہو سکیں گی۔