تاثیر،۲۹ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی ،29نومبر:ہندوستانی کرکٹر محمد شامی کی منکوحہ حسین جہاں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے دل کی بات لکھی ہے۔ ویڈیو میں ایک خاتون رشتوں پر بات کرتی نظر آرہی ہیں۔ وہ کہہ رہی ہیں بزدل آدمی کیلئے آسان کام ہے اپنی غلطیو ںکو دوسروں کے کھاتے میں ڈالنا، جس کے ساتھ زیادتی ہوئی، اس سے نیک نیتی سے معافی مانگ لیجئے۔حسین جہاں نے لکھا کہ میرا للہ گواہ ہے کہ میں نے سمیع احمد اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ غلط کرنا تو دور، غلط اخلاق سے بھی کبھی پیش نہیں آئی، لیکن میرے ساتھ ان لوگوں نے بہت غلط کیا، بہت درد اور تکلیف دی ہے، جو آپ لوگ کسی حال میں نہیں سمجھیں گے۔میری حالت نہ سمجھنے کی ایک ہی وجہ ہے کہ میں عام عورت ہوں اور اپنے ماضی کو بھول کر اچھی زندگی جینے کی کوشش کرتی ہوں، میں سمیع اور اس کے اہل خانہ کیساتھ رہی ہوں، میں جانتی ہوں کہ وہ کیسے لوگ ہیں، آپ لوگ ان لوگوں کے ساتھ نہیں رہے ہیں، تو سرٹیفکیٹ کیسے دے سکتے ہیں کہ سمیع صحیح ہے؟حسین جہاں نے مزید لکھاکہ میرے بارے میں جھوٹی خبر پھیلائی گئی کہ میں نے پیسوں کیلئے کیس کیا ہے۔ آپ لوگ بتائیں کہ میں اس کے ساتھ رہتی تو کیا اس کے پیسے میرے پیسے نہیں ہوتے؟ کیونکہ کوئی عورت خود کا گھر بگاڑے گی، وہ بھی ہندوستان میں جس کا سماج کافی خراب ہے۔کورٹ میں ہر کوئی مینیج ہورہا تھا میرا وکیل پیسے لے کر میرے کیس کو ختم کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ آپ ہی بتائیے اگر میں غلط ہوتی تو سمیع کو یہ غیرقانون کام کرنے پڑتے؟ میں نے 2018 میں 125 کا کیس کیا تھا، اس میں جج نے ایک بھی ہائرنگ نہیں کی، صرف تاریخ پر تاریخ دیتے رہے۔حسین جہاں نے مزید لکھاکہ سمیع نے کبھی اپنی بیٹی بے بو کے ساتھ بات یا ملاقات کرنے کی کوشش نہیں کی، سالگرہ پر بے بو کو مبارک باد تک نہیں دیتا ہے، میں نے کئی مرتبہ بات کروانے کی کوشش کی تو سمیع نے بے بو سے کہا کہ مصروف رہتا ہوں فون نہیں کرنا۔سمیع ارب پتی انسان ہے، بہت پیسے کا مالک ہے تو کیا اس کی بیٹی کو اچھے انٹرنیشنل اسکول میں نہیں پڑھنا چاہئے؟ اس نے منع کردیا بیٹی کے داخلہ کیلئے۔ ایک شوہر کی کوئی ذمہ داری نہیں اٹھاتا ہے، لیکن سمیع کرکٹر ہے تو اس کے گناہ آپ لوگ نظر انداز کریں گے؟ آپ لوگوں کے گھر میں بھی عورتیں ہیں ان سے پوچھئے گا، جو سمیع احمد نے میرے ساتھ کیا، کیا وہ قابل برداشت کرنے کے قابل ہے؟۔ واضح ہو کہ ہندوستانی کرکٹر محمد شامی میں ورلڈکپ میں تاریخ ساز کارکردگی کے بعد منکوحہ حسین جہاں محمد شامی کے تعلق کو لے کر میڈیا اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہوگئی ہے۔

