حضرت بابا سید مقبول شاہ وارثی کا دوسرا سالانہ عرس کل

تاثیر،۲۳  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

بہار شریف (محمد دانش) نالندہ ضلع کے پنہسہ شریف میں حضرت بابا مقبول شاہ وارثی کا سالانہ عرس کل  بروز سنیچر منعقد کیا جائے گا۔مذکورہ باتوں کی اطلاع تنظیم وارثی پنہسہ شریف نالندہ کے سیکریٹری موصوف جناب محمد ساجد نہال نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عرس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ملک بھر کے لوگ شامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کے لیے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں ساتھ ہی ساتھ پولیس انتظامیہ کو بھی اس کی جانکاری دے دی گئی ہے۔ پولیس اہلکار عرس میں اپنی پینی نگاہ جمائے رکھیں گے۔اس موقع پر زائرین کے استقبال میں میں ایوب انصاری وارثی، جہانگیر عالم وارثی، ہارون رسید، زاہد علی،مسیر احمد،اکبر وارثی، دھرمیندر کمار سنگھ پیش پیش رہیں گے۔