حکومت نوجوانوں کے ساتھ مذاق کر رہی ہے- اوپیندر کشواہا

ایس ایم حسن، تاثیر ،1 نومبر

پٹنہ، یکم نومبر: لوہ مرد سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کے موقع پر اوپیندر کشواہا نے ان کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بھارت اتحاد کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت اتحاد میں کچھ نہیں بچا، سب ایک دوسرے کے خلاف امیدوار کھڑے کر رہے ہیں۔ وہیں اپیندر کشواہا نے اساتذہ کی بھرتی کو بہاری نوجوانوں کے ساتھ بڑا دھوکہ قرار دیا۔