خورشید احمد کی دبئی میں عزت افزائی

تاثیر،۳۰ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

 پی ایل ایف کے بانی اور سیکرٹری خورشید احمد کو دبئی میں ہونے والے مشاعرہ میں اعزاز سے نوازا گیا۔
دبئی کے شیخ راشید آڈیٹوریم میں دنیا بھر سے 14 شاعروں اور 600 لوگوں کی موجودگی میں ایوارڈ سے نوازاگیا۔
شیخ سہیل محمد زرونی نے  پی  ایل ایف کے بانی اور سکریٹری خورشید احمد کو  کیا اعزاز سے سرفراز۔

پٹنہ، 30 نومبر، 2023: پی ایل ایف کے بانی اور سکریٹری خورشید احمد کو دبئی کے مشاعرہ میں اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں شیخ سہیل محمد زرونی نے شیخ راشید آڈیٹوریم میں دیا۔ انہیں یہ اعزاز پٹنہ میں پی ایل ایف اور انداز بیان اور دبئ ایونٹ کے زیر اہتمام کامیاب مشاعرہ اور کوی سمیلن کے انعقاد پر دیا گیا ہے۔  واضح ہو کہ 13 اگست کو پٹنہ کے مشہور ہوٹل رائل بہار میں مشاعرہ اور کوی سمیلن  کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں 600 سے زائد لوگوں نے شرکت کی تھی۔ پٹنہ میں پہلی بار بک مائی شو میں کسی مشاعرے کی ٹکٹ فروخت ہوئی۔ یہ پہلا موقع تھا کہ سامعین کو ملک کے کئی بڑے شعراء کو ایک ہی چھت تلے سننے کا موقع ملا۔ انداز بیان اور دبئ نے پہلی بار پی ایل ایف کے تعاون سے ایسا پروگرام منعقد کیا تھا۔

اس پروگرام میں جے پور، حیدرآباد، جھارکھنڈ اور بہار کے اضلاع سے لوگ آئے تھے۔  یہ مشاعرہ 8 گھنٹے تک جاری رہا۔ پٹنہ میں منعقدہ مشاعرہ اور کوی سمیلن نے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لی۔  دنیا بھر میں تقریباً 3.5 کروڑ لوگ اب تک اس پروگرام کو آن لائن  کے ذریعے دیکھ چکے ہیں۔  جبکہ 10 لاکھ  لوگوں نے صرف پی ایل ایف کے بانی اور سیکرٹری خورشید احمد کی تقریر سنی۔  پٹنہ کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ پوری دنیا کے سامعین نے پٹنہ کو دیکھا۔ خورشید احمد پٹنہ واپس آگئے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ یہ فخر اور خوشی کا لمحہ ہے۔  بہار کے سامعین نے مجھے یہ تحفہ دیا ہے۔  یہ فخر صرف بہار کے لیے نہیں بلکہ پورے ہندوستان کے لیے ہے۔  سامعین نے اس پروگرام کو بے پناہ محبت دی ہے اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔  اس کے ساتھ ساتھ ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کام کو ہمیشہ عبادت کی طرح کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے بعد بہت سے ہندوستانی پروگرام ہال میں ان کے پاس آئے اور ان کے کام کی تعریف کی۔انہوں نے پی ایل ایف اور ایڈوانٹیج سروسیز کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس تقریب کو کامیاب بنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان محنت سے ہی ترقی کرتا ہے۔  پٹنہ کی سرزمین ادب اور ثقافت کی سرزمین رہی ہے اور ہے۔اسی لیے مشہور شاعر فرحت احساس اور آلوک سریواستو جلد ہی اس سر زمین پر آنے والے ہیں۔  یہ دونوں شاعر ایڈوانٹیج روبرو 7 کے لیے پٹنہ آئیں گے۔  پی ایل ایف کے چیئرمین عبیدالرحمٰن آرگنائزنگ کمیٹی نے اس کی جانکاری دی ہے۔  کل رات دہلی میں ایک میٹنگ ہوئی اور پروگرام کو ترتیب دینے کی تیاریاں کی گئی ہیں۔  دونوں پٹنہ کی سرزمین پر آئیں گے اور تہذیب و ثقافت پر گفتگو کریں گے۔