تاثیر،۲۲ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) 21 نومبر 2023 کی شب آر پی ایف سہسرام کو اطلاع ملی کہ ٹرین نمبر 12357 اپ (درگیانہ ایکسپریس) میں تعینات آر پی ایف ایسکارٹ پارٹی نے ایک مشکوک شخص کو چار چوری شدہ موبائل فونز کے ساتھ پکڑا گیا ہے، تبھی آر پی ایف سہسرام فوراً حرکت میں آیا اور آر پی ایف انسپکٹر انچارج سہسرام کے حکم کے مطابق سب انسپکٹر دیپندر سنگھ راناوت اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر جتیندر کمار چودھری دیگر عملے کے ساتھ 20.30 بجے پلیٹ فارم نمبر 2 پر پہنچے اور مذکورہ ٹرین کے کوچ میں حاضر ہوئے جہاں ایسکارٹ پارٹی انچارج سریندر کمار پانڈے آر پی ایف چوکی ڈہری نے ایک تحریری درخواست کے ساتھ محمد صابر نامی شخص جسکی عمر تقریباً 24 سال ولد محمد غیاث الدین ساکنہ باڑہ تھانہ گرارو ضلع گیا بہار کو گرفتار کر پیشگی کارروائی کی گئی جس سے چوری شدہ موبائل برآمد کیا گیا، مزید تفتیش اور پوچھ گچھ کی گئی تو مذکورہ شخص نے بتایا کہ گیا اسٹیشن پر مذکورہ گاڑی سے چاروں موبائل (Opo کمپنی کا ایک موبائل، Vivo کمپنی کے دو موبائل اور Realme کمپنی کا ایک موبائل بالترتیب تمام Patron لاک تھا) چوری کیا گیا تھا ۔

