دوگھرا میں مہاویری جھنڈا جلوس پولیس کے وسیع تر بندوبست کے بیچ مکمل

تاثیر،۲۱  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

،صدر ایس ڈی او چندریما اتری ، ایس ڈی پی او امیت کمار، انسپکٹر یوگیندر روی داس اور تھانہ انچارج پرینکا کماری نے نظم و نسق سنبھالا
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)
دربھنگہ۔سیتامڑھی کی سرحد پر واقع  جالے تھانہ کے دوگھرا گاوں میں انتہائی حساس مہاویری جھنڈے کا 57 واں روایتی جلوس پولیس کے وسیع تر بندوبست کے بیچ پر امن ماحول میں نکالا گیا۔
ہزاروں کی تعداد میں پہنچے ہندو عقیدتمندوں نے بھگوان مہاویر کی پوجا ارچنا کی اور میلہ میں مختلف طرح کے فنکاری پروگرام سے لطف اندوز ہوئے۔
 یہاں دوگھرا پرانا بازار پر مقامی تھانہ کے دوگھرا،لتراہا اور نگرڈیہہ کے علاوہ سیتامڑھی ضلع کے نان پور تھانہ کے سوریا گاوں سے مہاویری جھنڈے کے ساتھ بڑی تعداد میں عقیدتمند پہنچتے ہیں۔اس دوران مکمل نظم و نسق بحال رکھنے کے لئے دربھنگہ اور سیتامڑھی کے سینئر سول و انتظامی افسران اضافی پولیس فورس کے ساتھ موجود رہتے ہیں۔احتیاط کے طور پر رائیٹ کنٹرول وہیکل اور درجنوں تھانوں کے پولیس اہلکاروں کے علاوہ بی ایم پی ،ضلع فورس اور خاتون بٹالین کی تعیناتی چپے چپے پر رکھی جاتی ہے۔صدر ایس ڈی او مسز چندریما اتری اور صدر ایس ڈی پی او امیت کمار کی مکمل قیادت میں میلہ و جھنڈا جلوس کو پرامن طور پر گزارنے کے لئے 22 مقامات پر مجسٹریٹ کی نگرانی میں پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔
جبکہ کمتول سرکل کے پولیس انسپکٹر یوگیندر روی داس اور جالے تھانہ انچارج پرینکا کماری لاء اینڈ آڈر کی مکمل کمان میں تھے۔انہوں نے لگاتار میلہ احاطہ میں گشت کرکے امن و امان کو بحال رکھا۔اس کے ساتھ ہی سی او راکیش کمار،لیبر آفیسر منیش کمار، جالے تھانہ کے ایس آئی برج بہاری سنگھ ،پریجن پاسوان ،موہن یادو،راکیش رائے، رام گتی مانجھی سمیت سمری ، سنگھواڑہ ،سونکی ،وشن پور اور ریام تھانہ کے پولیس اہلکاربموجود تھے۔اسی طرح سیتامڑھی ضلع کے نان پور اور بوکھڑا تھانہ انچارج منظر خان سمیت کئی پولیس عملے لاء اینڈ آڈر بحال کرتے نظر آئے ۔اس روایتی تہوار کو سماجی ہم آہنگی و بھائی چارہ کے ساتھ مکمل کرانے کے لئے سابق مکھیا نور عالم ،محمد نظر عالم ،اصغر علی ،جے ڈی یو لیڈر صدر ولی امام بیگ عرف چم چم ، کانگریس لیڈر عامر اقبال، مکھیا ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر راگھویندر پرساد، مہیش ساہ، نگرپریشد کے چیف پارشد نمائندہ پون مہتھا،سرپنچ نمائندہ و دوگھرا جھنڈا کمیٹی کے صدر ناگیندر یادو ،دھرونرائن مہتو ،لتراہا جھنڈا کمیٹی کے صدر دھیریندر کمار، سابق صدر سنجئے کمار مہتو  سمیت کئی سیاسی،عوامی نمائندے موجود تھے۔پر امن جھنڈے کے اختتام پر ایس ایس پی اوکاش کمار نے پولیس افسران ،میلہ کمیٹی اور عوامی نمائندگان کے کاوشوں کی ستائش کی ہے۔غور طلب ہو کہ دربھنگہ۔سیتامڑھی،مدھوبنی اور مظفرپور ضلع کے سرحدی علاقوں سے بڑی تعداد میں عقیدتمند یہاں پوجا ارچنا کے لئے پہنچتے ہیں اور شام میں واپس لوٹ جاتے ہیں۔