دہلی-این سی آر میں آئی جی ایل نے سی این جی کی قیمتوں میں کیا اضافہ

تاثیر،۲۳  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

نئیدہلی، 23 نومبر:اندرا پرستھا گیس لمیٹڈ آئی جی ایل نے دہلی، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ آئی جی ایل نے کمپریسڈ نیچرل گیس یعنی سی این جی کی قیمتوں میں ایک روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔آئی جی ایل کی جانب سے نافذ کردہ سی این جی کی نئی قیمتیں آج یعنی 23 نومبر 2023 سے لاگو ہو رہی ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ سی این جی کی قیمت میں اضافے سے روزمرہ کی چیزیں اور آمدورفت متاثر ہو سکتی ہے۔غور طلب ہے کہ سی این جی کی قیمتوں میں اضافے سے آٹو رکشہ کا کرایہ اور ٹرانسپورٹ کے ذریعے فراہم کی جانے والی روزمرہ استعمال کی اشیاء￿ مہنگی ہو سکتی ہیں۔سی این جی کے نئے ریٹ ایک روپے فی کلو اضافے کے بعد اب اس کی قیمت 75.59 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ اس سے پہلے یہ 74.59 روپے فی کلو تھی۔وہیں نوئیڈا میں اب صارفین کو سی این جی کے لیے 80.20 روپے فی کلو کے بجائے 81.20 روپے فی کلو ادا کرنا ہوں گے۔ جبکہ غازی آباد میں اب سی این جی کی قیمت 79.20 روپے کے بجائے 80.20 روپے فی کلو ہو گی۔