دہلی پولیس نوادہ پہنچ کرسائبر بدمعاش کو کیا گرفتار

تاثیر،۲۴  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

نوادہ، 24 نومبر:بہارکا نوادہ ضلع سائبر مجرموں کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔بہار کے ساتھ ساتھ مختلف ریاستوں کی پولیس بھی نوادہ پہنچ کر کارروائی کر رہی ہے۔اس ضمن میں دہلی پولیس جمعہ کے روز نوادہ پہنچی اور وارث علی گنج تھانہ علاقہ کے جلال پور گاو?ں میں مقامی پولیس کی مدد سے سائبر معاملہ میں ملو ث شخص کو گرفتار کر لیا۔ دہلی پولیس کے ہتھے چڑھا سائبر فراڈ وارث علی گنج تھانہ علاقہ کے جلال پور گاو?ں رہائشی سدھیر پرساد کے بیٹے سوجیت کمار عرف مونو شامل ہے۔
دہلی پولیس نے جس سائبر فراڈ کو پکڑا ہے ان میں سوجیت کمار عرف مونو ولد سدھیر پرساد ساکنہ ویشالی گنج تھانہ علاقہ کے جلال پور گاو?ں کا رہنے والا ہے۔دہلی اسپیشل سیل کیس نمبر 273/23 کے تحت گرفتار ملزم کے خلاف سائبر سے متعلق مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس معاملے کے بارے میں دہلی پولیس نے کہا کہ تکنیکی تحقیق اور موبائل سرویلنس کی مدد سے وہاں کی پولیس نے سائبر مجرموں کو گرفتار کیا ہے۔وارث علی گنج تھانہ انچارج ا?شیش کمار مشرا نے بتایا کہ دہلی پولیس نے مقامی پولیس کی مدد سے سائبر مجرموں کو گرفتار کیا ہے۔ تھانہ علاقہ کے جلال پور گاو?ں میں چھاپہ ماری کر ملزم سجیت کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وارث علی گنج تھانہ علاقے میں سائبر کرائم کا ایک بڑا نیٹ ورک برسوں سے ملک کے مختلف صوبوں کے لوگوں کو دھوکہ دے رہا ہے۔ اس وجہ سے دیگر ریاستوں کی پولیس بھی اس معاملے سے جڑے لوگوں کو وقتاً فوقتاً گرفتار کرتی رہتی ہے، فی الحال دہلی پولیس سائبر ٹھگ کو اپنے ساتھ دہلی لے گئی ہے۔