رف ڈرائیونگ نے لوگوں کا کیا جینا دشوار

تاثیر،۱۱  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

بیلگام:-11نومبر ( تقی صدیقی )ریاست کرناٹک کے ضلع بیلگام میں ایک اوٹو (رکشہ) ڈرائیور نےکورٹ کے سامنے رف ڈرائیونگ کرتے ہوۓ اپنے جان کی پرواہ کئے بغیر دوسروں کی جان لینے کے پے درپے تھا موصولہ ذرائع کے مطابق واقعہ کے وقت اس گاڑی میں کوئی سواری تو نہیں تھی لیکن رف ڈرائیونگ نے ایک وکیل کو اپنا شکار بنا لیا۔ غنیمت رہی کہ اس حادثے میں کسی بھی شخص کو کوئی شدید چوٹ نہیں آئی۔شہر میں ماضی کے حالات کا جائزہ لیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ اسکول جانے والے بچوں کو اسی رف ڈرائیونگ نے اپنا نشانہ بنالیا تھا جس واقعہ نے باشندگان کو جھنجھوڑ کر رکھدیاتھا اطلاعات کے مطابق وائرل ویڈیو گزشتہ روز شام کی ہے شہر میں امن برقرار رکھنے والے محکمات سے ہماری گزارش ہے کہ ایسے سرفرے ڈرائیور کے لائسنس کو منجمد کرکے منسوخ کردیا جائے تاکہ راہگیروں کو دشواریوں کا سامنا نا کرنا پڑے اور مسافروں کی جانیں محفوظ رہیں۔