تاثیر،۲۳ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
بہار شریف (محمد دانش)ریاستی سطح کے اسکول کراٹہ گرلز مقابلہ 2023 کا انعقاد بہار اسپورٹس اتھارٹی اور ضلع انتظامیہ نے ویشالی ضلع کے حاجی پور میں کیا تھا۔اس مقابلے میں نالندہ ضلع کی ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے مجموعی طور پر چیمپئن بنی۔جس میں ڈیفوڈل پبلک اسکول کے 6 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔جس میں تمام کھلاڑیوں نے کامیابی کا پرچم لہرایا اور مجموعی طور پر 6 تمغے جیتے جس میں 3 گولڈ میڈل،1 سلور میڈل اور 2 برانز میڈل شامل ہیں۔تیجو ورما نے انڈر 14 میں گولڈ میڈل، مسکان کماری اور سلونی کماری نے انڈر 17 میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ پریا کماری نے چاندی کا تمغہ جیتا ۔سواتی کماری اور جھانوی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔اسکول کے کراٹہ کوچ سینسی راکیش راج نے بتایا کہ سونے کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو آئندہ نیشنل اسکول اسپورٹس مقابلے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔تمام جیتنے والے کھلاڑیوں کو اسکول کی طرف سے اعزاز سے نوازا گیا۔اسکول کو اعزاز دیتے ہوئے اسکول کے سکریٹری ڈاکٹر روی چند کمار نے کہا کہ ہمارے اسکول کے کھلاڑی کئی سالوں سے ریاستی سطح کے مقابلے میں تمغے جیت کر اسکول اور ضلع کا نام روشن کررہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس جیت کے پیچھے اسکول کا ہاتھ ہے۔راکیش راج اور فزیکل ٹیچر ہرشیکیش کمار کی موثر تربیت اور طلباء کی محنت کو سراہا،اس موقع پر اسکول کے پرنسپل اجیت کمار سنہا، وائس پرنسپل جیوتی مہتا، امیتابھ پال منج، اتل ابھیلاش، مریم پروین، دیپک کمار، انو بھارتی، مدھوشالینی نے کامیاب بچوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک دعاؤں سے نوازہ۔