ریاست میںنہیں کم رہا ڈینگی کا ڈنک،158نئے معاملے ملے

تاثیر،۷  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 7 نومبر:بہار میں ڈینگی کے 158 نئے مریض ملے ہیں۔ اس میں سب سے زیادہ 62 نئے معاملے پٹنہ میںملے ہیں۔ پٹنہ کے علاوہ ریاست کے تمام اضلاع جیسے نالندہ ، نوادہ ، بھاگلپور ، سارن ، مظفر پور ، ویشالی ڈینگی سے متاثر ہیں۔ ریاست میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 17298 تک پہنچ گئی ہے۔ اس میں خود پٹنہ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 7976 ہو گئی ہے۔ نومبر کے مہینے میں اب تک ریاست میں ڈینگی کے 1368 مریض پائے گئے ہیں۔
پٹنہ میں ڈینگی کے معاملے بڑھنے سے سنگین مریضوں کی تعداد میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔ پٹنہ کے چار سرکاری میڈیکل کالج اسپتالوں میں کل 86 مریض زیر علاج ہیں۔ پٹنہ ایمس میں 26 مریض ، ا?ئی جی ا?ئی ایم ایس میں 15 مریض ، پی ایم سی ایچ میں 17 مریض اور این ایم سی ایچ میں 28 مریض داخل ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف نجی اسپتالوں میں ڈینگی کے 50 سے زائد مریض داخل ہیں۔پوری ریاست کی بات کریں تو ریاست کے 12 میڈیکل کالج اسپتالوں میں کل 235 داخل مریض زیر علاج ہیں۔ جس میں سب سے زیادہ 74 مریض بھاگلپور میڈیکل کالج اسپتال میں داخل ہیں۔ اس کے علاوہ پاواپوری میڈیکل کالج میں ڈینگی کے 33 مریض اور مگدھ میڈیکل کالج اسپتال گیا میں 13 مریض داخل ہیں۔ ڈینگی کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھ کر پٹنہ کے سینئر ڈاکٹر دیواکر تیجسوی نے کہا ہے کہ سردی شروع ہونے کے ساتھ ہی ڈینگی کیمعاملے کم ہونے کے امکانات ہیں۔ آئندہ 10 دنوں میں ڈینگی کے معاملات میں معمولی کمی آئے گی ، لیکن اس وقت پٹنہ میں ڈینگی کافی پھیل چکا ہے۔ جس کی وجہ سے ڈینگی کے انفیکشن کی شرح زیادہ ہے۔ ڈینگی سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ لوگ اپنے اردگرد پانی جمع ہونے نہ دیں اور صفائی کا خیال رکھیں۔ سوتے وقت مچھر دانی کا استعمال کریں۔