ریاض: کرسٹیانو رونالڈو میوزیم شائقین کیلئے کھل گیا

تاثیر،۲۸  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

ریاض،28نومبر:معروف پرتگالی فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر کے ساتھی فٹ بالرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ان کی یاددشتوں پر مستمل ’سی آر 7 میوزیم‘ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شائقین کے لیے کھول دیا گیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق اسٹار فٹ بالر نے ’سی آر 7 میوزیم‘ کا دورہ کیا، جس کی ویڈیو و تصاویر میوزیم کے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر بھی شیئر کی گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرایکٹو میوزیم میں النصر کلب کی نمائندگی کرنے والے لیجنڈری اسٹار فٹ بالر کے کیریئر کے آغاز سے اب تک کی تمام کامیابیوں سے جڑی یادگاری اشیاء جیسے مختلف میچز میں پہنی گئی جرسیاں، جوتے اور حاصل کیے اعزازات رکھے گئے ہیں۔میوزیم میں داخل ہونے پر لوگوں کو کرسٹیانو رونالڈو کا مومی مجسمہ خوش آمدید کہتا ہے۔میوزیم کے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں رونالڈو کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ یہ میری کہانی ہے، مدیرا (رونالڈو کے آبائی علاقے) سے سعودی عرب تک کا سفر میرا خصوصی سی آر 7 میوزیم اب ریاض میں کھل گیا ہے۔میوزیم میں رونالڈو کے انعامات اور شرٹس سمیت ان کے کارناموں کی نمائش دیکھنے کے لیے شائقین کا تانتا بندھ گیا ہے۔