زینتھ پبلک اسکول جوگبنی میں اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ تربیتی کیمپ کا انعقاد۔

تاثیر،۲۳  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

پرنسپل کویتا خان نے پرچم کشائی کرکے کیا تربیتی کیمپ کا افتتاح ۔
ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) بہار اسٹیٹ بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس ارریہ کے سالانہ پروگرام کے تحت 22 سے 28 نومبر تک زینتھ پبلک اسکول، جوگبنی میں ایک اسکاؤٹ گائیڈ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح اسکول کے ڈائریکٹر خورشید خان اور بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کے نائب صدر کویتا خان نے مشترکہ طور پر کیا جبکہ اس موقع پر کویتا خان نے پرچم کشائی کی رسم کی ادائیگی بھی اپنے دست مبارک کیں۔ اس سے پہلے ضلع آرگنائزیشن کمشنر ارریہ بیجناتھ پرشاد نے نو تعینات نائب صدر کویتا خان اور اسکول کے ڈائریکٹر کا اسکارف پہنا کر استقبال کیا۔ اس تربیتی کیمپ کے افتتاح کے موقع پر میڈم کویتا خان نے اسکاؤٹ اینڈ گائیڈز کی تربیت لینے والے طلبہ اور طالبات سے کہاکہ اسکاؤٹ تحریک کے بانی، لارڈ رابرٹ بیڈن پاول نے اسکاؤٹنگ کا آغاز 1907ء میں جزیرہ براؤن سی میں 20بچّوں کا کیمپ لگا کر کیا، پھرایک سال بعد 1908ء میں اپنے تجربات پر مشتمل کتاب’’ اسکاؤٹنگ فار بوائز‘‘ لکھی اور 1910ء میں لڑکیوں کی خواہش پر گرلز اسکاؤٹنگ کا آغاز کیا، جودنیا بھر میں ’’گرلز گائیڈ ز‘‘ کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ جب کہ امریکا اور دیگر ممالک میں اس تحریک سے وابستہ لڑکیاں’’گرلز اسکاؤٹس‘‘ کے نام سے مصروفِ عمل بھی ہیں۔ ایشیا پیسیفک ریجن میں گرلز اِن اسکاؤٹنگ کو متعارف کروایا گیا ہے۔اس تحریک میں لڑکیاں بھی انہی سختیوں، مشکل تربیت سے گزر کر اسکاؤٹس بنتی ہیں، جن کا سامنا لڑکے کرتے ہیں۔البتہ، گرلز گائیڈز کے تربیتی پروگرامز میں میں صرف نسوانی سرگرمیاں شامل ہوتی ہیں۔ اس موقع پر ضلع کوچ ٹیم محمد شاہد عالم، امان رائے اور محمد شبدول کے ساتھ اسکول کے اسپورٹس ٹرینر وکاس کمار، وویک کمار، آشیش رنجن، کوآرڈینیٹر راجو جھا، پائل لدھا، عارف، اجول، گنیش وغیرہ موجود تھے۔  ڈسٹرکٹ آرگنائزیشن کمشنر نے بتایا کہ ٹریننگ کے دوران بچوں کو ابتدائی طبی امداد، کیمپ کرافٹ، پیش قدمی، اندازہ لگانا، نقشہ سازی، علامتیں، کھانا پکانے، پرچم کے آداب، ورزش، اہرام، مارچ پاسٹ، مورس سگنلز وغیرہ کی تربیت دی جائے گی۔
 اس کیمپ میں کلاس VIسے کلاس 9th کے تقریباً 400 بچے حصہ لے رہے ہیں۔