سابق میئر امیدوار رفیع اقبال نے جن سوراج جوائن کیا

تاثیر،۱۶  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

ان کی اہلیہ وارڈ کونسلر نرگس بانو کے ساتھ دیگر نے بھی اختیار کی رکنیت
چھپرہ (نقیب احمد)
شہر کے چھوٹا تیلپا واقع ڈاکٹر منصور انصاری کی رہائش گاہ پر جن سوراج کی رکنیت سازی مہم کا انعقاد کیا گیا۔جس میں میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر امیدوار اور سماجی کارکن رفیع اقبال نے اپنی اہلیہ  وارڈ 38 کی کونسلر نرگس بانو سمیت دیگر افراد کے ہمراہ جن سورج کی رکنیت حاصل کی۔اس دوران جن سوراج کے ضلع صدر رام پوکار مہتا،چیئرمین اشوک سنگھ،جنرل سکریٹری ابھے سنگھ،دفتر انچارج نونیت یادو، میونسپل صدر رماکانت سنگھ عرف ڈبلو،ضلع سکریٹری اجیت سنگھ،راجیش ناتھ عرف منا اور للت تیواری نے مالا پہنا کر نئے ارکان کا استقبال کیا۔اس دوران رفیع اقبال نے کہا کہ میں پرشانت کشور اور ان کے پدیاترا سے بہت متاثر ہوں۔بہار میں سیاست کی سمت بدلنے کی ضرورت ہے۔ اسی لیے میں نے جن سورج میں شمولیت اختیار کی۔تاکہ ترقی یافتہ بہار کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔اس دوران تنظیم کے محمود عالم،ادے شنکر سنگھ،کویتا سنگھ وغیرہ موجود تھے۔گزشتہ میئر انتخاب میں دوسرے نمبر پر رہنے والے رفیع اقبال کے ساتھ ان کی اہلیہ و وارڈ 38 کی کونسلر نرگس بانو،وارڈ 36 کے کونسلر اجے کمار،وارڈ 40 کے کونسلر سونا سنگھ،وارڈ 35 کے کونسلر راجہ بابو چودھری عرف شیام جی،وارڈ 42 کے کونسلر دنیش شرما سمیت سماجی کارکن شمیم ​​اختر،وزیر حسن،انکت کمار،شمیم ​​انصاری،دنیش رائے،حیدر علی،سونو یادو،جاوید انصاری،شمشیر خان عرف ڈاکٹر،گڈو یادو نے بھی جن سوراج کی رکنیت حاصل کی۔