تاثیر،۲۸ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
اترکاشی:28اکتوبر (ایجنسی )سلکیارا سرنگ میں پھنسے تمام 41 مزدوروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا، وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی نے اس کی تصدیق کی ہے ۔ منگل کی دو پہر ٹنل میں پھنسے مزدوروں کیلئے زندگی کی نئی روشنی لیکر آئی ۔ سرنگ سے باہر آتے ہی فوراً یمبولینس سے اسپتال پہنچایا گیا۔ ریسکیو آپریشن کی کامیابی کے بعد مزدوروں کے رشتہ داروں ، ریسکیو ٹیم اور انتظامیہ نے راحت کی سانس لی ہے۔بہار اور جھارکھنڈ کے مزدوروں سمیت سبھی 41مزدوروں کو باہر سے نکال لیا گیا۔ جھارکھنڈ باشندہ وجے ہورے کو سب سے پہلے نکالا گیا ،دوسرے مزدور گنپتی ہورے کو بھی نکالا گیا ۔ اس دوران وزیراعلیٰ نے شال اوڑھاکر مزدوروں کا استقبال کیا۔
اترکاشی کی سلکیارا ٹنل میں 12 نومبر کی صبح 5:30 بجے سے پھنسے 41 مزدوروں کو نکالنے کے لئے 17 دنوں تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن میں منگل کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق رات 8 بجے کے قریب 5 مزدوروں کو ٹنل سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ جبکہ آخری اطلاعات کے مطابق بقیہ مزدوروں کو باہر نکالنے کا کام جاری تھا ، جس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔این ڈی آر ایف کی ٹیم سرنگ کے اندر تعینات تھی اور ایک ایک کر کے کارکنوں کو باہر نکالنے کا کام جاری تھا۔ ایمبولینسیں ٹنل کے باہر تعینات کر دی گئی ہیں۔ جس کے ذریعے کارکنوں کو ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ 41 مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کے لیے کئی ایجنسیاں دن رات کام کر رہی ہیں۔ اب جب کارکنوں کو نکالنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے تو سب کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ہر کوئی ریسکیو آپریشن کو جلد از جلد مکمل کرنے میں مصروف ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کارکنان کے اہل خانہ گرم کپڑوں کے ساتھ موقع پر موجود ہیں۔وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی بھی وہاں موجود ہیں۔ اس نے خود باہر آنے والے مزدور سے بات کی اور اس کا حال دریافت کیا۔ فی الحال، دیگر مزدوروں کو موقع سے نکالنے کا عمل جاری ہے۔

