سمیع، سراج، جڈیجا اور ویراٹ کوہلی نے کر دیا کمال، سنچری، بالنگ کی رفتار کے آگے ساؤتھ افریقہ ڈھیر، جیت کا سلسلہ جاری ممکن ورلڈکپ حاصل کرنے کے بعد انبیٹن انڈیا ٹیم ہوگی، ایم اے فردین‎

تاثیر،۶  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

خصوصی اسپورٹس ریپورٹ/ آج دنیا بھر میں کرکٹ کی ٹیم سب میں دی بیسٹ ہندوستان کی ٹیم ہے، فرسٹ کلاس ورلڈ کرکٹ کھیل رہی ہے انڈیا کی ٹیم، بولنگ بیٹنگ اوپنر مڈل آرڈر،لاسٹ آرڈر سب میں کلاس کے کھلاڑی ہیں۔ادھر کے دنوں میں تمام میچس کا ریکارڈ دیکھیں، سریلنکا کے خلاف اور ساؤتھ افریقہ اور سبھی میچوں میں بالنگ کی رفتار اور بیٹنگ ویراٹ کوہلی اور دوسرے بیٹسمین کے آگے کسی کی بھی نہیں چل رہی ہے اور ٹیبل پر ٹاپ کلاس انڈیا کی پوزیشننگ ہے اور اب تو یہ لگتا ہے جیسا کہ اکسپرٹس اور ڈاکٹر مختار احمد فردین اپنے تجزیہ میں بتاتے ہیں کہ
آنیوالے دنوں میں جس رفتار اور بہترین مظاہرہ ٹیم کر رہی ہے ممکن ہے کہ ورلڈ کپ unbeaten ہی جیت کر کپ لانے میں کامیاب ہوں گے، دیکھیں محمد سراج، محمد سمیع، جڈیجا اور ویراٹ کوہلی کیساتھ سبھی کھلاڑی نہلے پہ دہلا ہیں، کویی کسی سے کم نہیں اور سمیع نے تو ریکارڈ ہی بریک کر دیا جیسے اور ویراٹ کوہلی کے 49/سنچری سچن ٹنڈولکر کے برابر کی، مبارک بہت مبارک،”ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ 2023 کے 37 ویں میچ میں ہندوستان نے وراٹ کوہلی کی ریکارڈ 49 ویں سنچری اور رویندر جڈیجہ کی 5وکٹوں کی بنیاد پر جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے شکست دے کر جاری ٹورنامنٹ کی اپنی آٹھویں جیت درج کی۔ اس کے ساتھ ہی ہندستان نے پوائنٹس ٹیبل میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔

ہندوستان کی اس جیت کے ساتھ ہی اس کا نیٹ رن ریٹ جنوبی افریقہ سے بہتر ہو گیا ہے۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں وراٹ کوہلی کے 101 اور شریس ایئر کے 77 رنز کی بدولت 326 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 83 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کے 5بلے باز دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کی شروعات کافی اچھی رہی۔ روہت شرما اور شبھمن گل نے شروعاتی اوورز میں اچھے خاصے رن بنائے۔ روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی رن ریٹ میں کافی گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ لیکن وراٹ کوہلی اور سریش ایئر کی جوڑی نے اچھی ساجھیداری کرتے ہوئے اسکور 300کے اوپر پہنچا دیا اور آخری تین اوورز میں رویندر جڈیجہ نے کھل کر ہاتھ دکھائے اور چاروں طرف چھکے اور چوکوں کی بارش کردی”
انڈیا ٹیم کے فینس کی خوشی کا انتہا نہیں، اب باقی کے میچ کا بھی مظاہرہ اسی طرح رہا تو قابل رشک ٹیم کہلاءے گی ممکن کہ ٹیم جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جشن انبیٹن کپ جیت پر منانے کی کوشش کرے گی
ٹیم کے لیے نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں ڈاکٹر مختار احمد فردین اپنے تجزیہ میں اور بشکریہ سوشیل میڈیا نیوز سے ماخوذ ہے تفصیلات