سنی لیون، ایشا گپتا، نیل نتن مکیش کی موجودگی میںہوا گلیم فیم شو لانچ

تاثیر،۶  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

گلیم فیم فیشن سے متعلق ایک ریئلٹی شو پلیٹ فارم ہے، جو نوجوانوں کو اپنے خوابوں کی دنیا میں قدم رکھنے کا سنہری موقع فراہم کرے گا۔ یہ پلیٹ فارم ماڈل بننے کی سمت میں چیلنجز کا سامنا کرنے والے نوجوانوں اور خواتین کو کسی خطاب سے نہیں نوازے گا، بلکہ یہاں ان کی گرومنگ، فٹنس، پورٹ فولیو اور کوریوگرافی کی صلاحیتوں کونکھارا جائے گا، تاکہ وہ مینٹور مبنی عمل سے گزر فنالے تک اپنی صلاحیتوں کو پیش کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہو سکیں۔
وہاٹ ایور پروڈکشنز، کرشنا کنج پروڈکشنز اور انائیکا پروڈکشنز کا یہ شو منتخب کنٹسٹنٹس کو فیم کی سمت میں صحیح قدم اٹھانے میں مدد کرے گا۔کنٹسٹنٹس کا انتخاب پورے ہندوستان سے ڈیجیٹل عمل کے ذریعے کیا جائے گا، اس کے بعد 12 شہروں میں ذاتی انٹرویوز اور گروپ ڈسکشنز ہوں گے۔ منتخبکنٹسٹنٹس شو میں جسمانی طور پر شرکت کریں گے اور ماڈل بننے کا عمل سیکھیں گے۔ ڈیجیٹل فارمیٹ میں اپنے پورے 10 ایپیسوڈ کے ٹیلی کاسٹیکے ساتھ یہ شو ناظرین کے لیے جیو کے اوٹی ٹی پلیٹ فارم،جیو سنیما پر دستیاب ہوگا۔
گلیم فیم شو میں انڈسٹری کی نامور شخصیات اور بڑے فنکار شامل ہوں گے، جو مقابلہ کرنے والوں کو اہم مشورے دیں گے اور ان کے اعتماد کی سطح کو بڑھانے کے لیے ان کی غلطیوں کو درست کریں گے۔ ایسے میں خوبصورت اداکارہ سنی لیون، ایشا گپتا، نیل نتن مکیش اس شو کو جج کریں گی، جب کہ بھارت کے ٹاپ فیشن اور لائف اسٹائل فوٹوگرافر ڈبو رتنانی، بھارتی ماڈل اور ٹیلی ویژن کی شخصیت روہت کھنڈیلوال، فیشن بلاگنگ کی دنیا کی مشہور ہستی سنتوشی شیٹی، انڈیازالٹی میٹ واریرکے فاتح دنیش شیٹی جیسے لوگ شو میں سرپرست کے طور پر نظر آئیں گے۔