تاثیر،۲۶ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
گنگٹوک، 26 نومبر: سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ کو آج (اتوار) صبح اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ وزیر اعلی کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد انہیں کل سلی گڑی کے ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا تھا۔
وزیر اعلی کے پریس سکریٹری بیکاس بسنیٹ نے صبح ہندستھان سماچار سے فون پر بات چیت میں بتایا کہ وزیر اعلی کی صحت میں قدرے بہتری کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ تمانگ کل میرک (شمالی بنگال) میں بوکار رمپوچھے سے ملنے گئے تھے۔ اس دوران ان کی صحت خراب ہوگئی۔ وزیراعلیٰ نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر بتایا تھا کہ انہیں جنرل سرجری کے لیے اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔