تاثیر،۸ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
جمشید پور۸؍نومبر (شاکر عظیم آبادی)آ ج آٹھ نومبر کو احسن انٹرنیشنل اسکول کے بانی چیر مین آصف محمود کے والد مرحوم شفاعت حسین کی یاد میں ریڈ کراس بھون میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کے مہما ن خصوصی وجے کمار مہتو ڈی ایس پی کرائم بیورو جمشیدپوربطور مہمان خصوصی موجود تھے ۔ مہمان اعزازی میں ریڈ کراس کے سکریٹری وجے کمار ، حاجی الیاس خاں ، امارت شرعیہ کے حاجی سعود عالم قاسمی ،حافظ انور عالم،مفتی نشاط احمد ،اور احسن انٹرنیشنل اسکول کیآصف محمود نے اپنے خاندان کے ساتھ اپنی بیٹی کے ذریعے خون عطیہ د ے کر خون عطیہ کی شروعات کی اور اس کیمپ میں آج لگ بھگ ۱۵۰ یونٹ خون جمع کیا گیا ۔ اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ریڈ کراس کے سارے ارکان کا بڑا اشتراک عمل رہا ۔ جس میں خصوصی طور سے بی گھوس،عزیز حسنین، ایاز احمد،کا رول اہم رہا ۔ اس موقع پر لوگوں کا جوش وخروش دیکھا گیا ۔ اس موقع پر احسن انٹرنیشنل اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر ارچنا ترویدی نے کہا کہ خون عطیہ انسانیت کی فلاح کے لیے ایک عظیم عطیہ ہے ۔

