صومالیہ میں سیلاب سے نظام زندگی تباہ، 100 افراد ہلاک

تاثیر،۲۴  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

موغادیشو،24نومبر:صومالیہ میں حالیہ دنوں میں آنے والے بدترین سیلاب سے تقریباً 100 لوگ جان سے چلے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خشک سالی کے بعد اب ایک اور قدرتی ا?فت نے افریقا کے مختلف علاقوں کو گھیر لیا ہے جہاں صومالیہ میں ان دنوں بدترین سیلاب آئے ہوئے ہیں جنہوں نے نظام زندگی کو بری طرح تباہ کردیا ہے۔حکومت کا کہنا ہیکہ سیلاب کی وجہ سے 2 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں اور سیلاب سے تقریباً 100 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے رواں ماہ کے ا?غاز میں ہی صومالیہ میں ریاستی ایمرجنسی نافذ کردی تھی اور بتایا جارہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے 7 لاکھ لوگ بے گھر ہوگئے جب کہ بڑے پیمانے پر زرعی زمین تباہ ہوگئی اور سیلاب میں پل بھی بہہ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ا?ئندہ سال کے اپریل تک صومالیہ میں ایسی ہی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔