عالمی یوم اُردو پر خصوصی پروگرام کا انعقاد

تاثیر،۱۱  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

قاسم خورشید ممتا مہرو ترا دلشاد نظمی کی شمولیت
پٹنہ,گزشتہ شام   عالمی  یوم اُردو کے حوالے سے گلوبل اُردُو اور سمائک پریو یش کی مشترکہ نشست کا انعقاد محترمہ ممتا مہرو ترا کے خوبصورت لان میں  کیا گیا  جس کی صدارت  اُردو ہندی کے عالمی شہرت یافتہ ادیب شاعر ماہرِ تعلیم اور گلوبل اُردو کے چیئرمین ڈاکٹر قاسم خورشید نے کی مہمانِ خصوصی کے طور پر جھارکھنڈ میں مقیم بین الاقوامی شاعر ادیب اور گلوبل اُردو کے جرنل سیکرٹری جناب دلشاد نظمی شامل ہوئے ساتھ ہی اس نشست میں بہترین ترقی پسند شاعرہ محترمہ جیوتی اسپرش آل انڈیا ریڈیو سے وابستہ نئی نسل کی شاعرہ محترمہ انوپما سنگھ اور نئی نسل منفرد فنکار اور سماجی رضاکار جناب آنند یوگی بھی مدعو  کیے گئے تھے اس موقع پر محترمہ ممتا مہروترا نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جہاں گلوبل اُردو کی زمینی کاوشوں اور عالمی سطح پر مختلف ممالک میں خصوصی طور پر اُردو کے حوالے سے ہونے والے کاموں کی پذیرائی تو وہیں اس بات پر بھی زور دیا کہ  جذبہ اور صلاحیت ایک جگہ مل جائے تو کوئی بھی معرکہ سر کیا جا سکتا ہے  قابلِ ذکر ہے کے ڈاکٹر قاسم خوش نے نئی  نسل کو بارآور کرتے ہوئے بتایا کہ تعمیری سطح پر ہونے والے کام کی ہی معتبریت ہوتی ہے آج عالمی عالمی یوم اُردو کے موقع پر ہم ي کہنا چاہتے ہیں کہ ممتا  جی کی جہاں ہندی انگریزی میں معتدد کتابیں آ چکی اُن کی اُردو دستی کو بھی ملحوظ رکھیں تو اُردو میں بھی 5 کتابیں منظر عام پر آئی ہیں ہم اسی عمل کو زبان کی سچی محبت سے تعبیر کر سکتے ہیں اسی موقع پر اُن کی سوانح جس کا پیش لفظ ڈاکٹر قاسم خورشید نے تحریر کیا ساتھ ہی  غزل پر مبنی نئی کتابوں کہ رسمِ اجراء بھی عمل میں آیا  پھر مخصوص شعری نشست بھی ہی جس میں محترمہ ممتا مہروٹرا ڈاکٹر قاسم خورشید جناب دلشاد نظمی محترمہ جیوتی آسپرش محترمہ  انوپما سنگھ جناب آنند نے اپنے بہترین کلام سے دیر تک دلکش فضا آفرینی کی بہترین ضیافت اور شکریہ کے تجویز کے ساتھ دیر رات محفل اختتام پذیر ہوئی