لائن ہوٹل میں کھانہ کھانے کے دوران پولیس اہلکار کے ساتھ مار پیٹ ایک اہلکار زخمی

تاثیر،۲۰  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

  سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی) سمری تھانہ کے فائر بریگیڈ گاڑی کے ڈرائیور و کانسٹیبل انمول تیواری اتوار کی دوپہر پر واقع یدوونشی لائن ہوٹل میں پولیس اہلکاروں اور ایک صارفین کے درمیان کے دوران مار پیٹ ہو گئی  تھانہ صدر پوجا کماری نے موقع پر پہنچ کر زخمی کانسٹیبل کو علاج کے لیے سنگھواڑہ ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا  میڈیکل انچارج ڈاکٹر پریم چندر پرساد نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار کے پشانی پر سنگین زخم کے نشان کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اس پر لوہے کے راڈ سے حملہ کیا گیا ہے  یہ واقعہ اتوار کی دوپہر کو پیش آیا  معلومات کے مطابق زخمی کانسٹیبل انمول تیواری اپنے ساتھی پولیس اہلکاروں کے ساتھ اتوار کی دوپہر رات کا کھانا کھانے سول ڈریس میں مذکورہ لائن ہوٹل پہنچے تھے اس دوران تین بائک پر سوار نصف درجن نوجوان کھانا کھانے ہوٹل پہنچے اور پولیس اہلکاروں کے منع کرنے پر نازیبا زبان استعمال کی تو سب آپس میں الجھ پڑے، کرسیاں اور بینچ توڑ دیا  اور ایک دوسرے پر حملہ کردیا میدان جنگ میں تبدیل ہونے والے ہوٹل میں تقریباً دس منٹ تک ہنگامہ برپا کرنے کے بعد پولیس فورس انیل تیواری پر حملہ کر پیشانی کو لہو لہان کر دیا کانسٹیبل کو لہو لہان ہونے کے بعد تمام نوجوان بائک پر مظفر پور کی طرف بھاگ گئے۔واقعہ کا ویڈیو ہوٹل میں نصب سی سی ٹی وی میں قید شرپسندوں کی شناخت کی جا رہی ہے ہوٹل آپریٹر سکیش یادو کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر ہوٹل پہنچنے والے نوجوان کی نقل و حرکت کیمرے میں قید ہوگئی ہے تھانہ صدر پوجا کماری نے اتر بیل چوک کے قریب تارا ٹول پر چھاپہ ماری کر نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے جس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے