تاثیر،۶ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 6 نومبر: بہار اسمبلی کا سرمائی اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔ اپوزیشن امن و امان، اساتذہ بھرتی ، ذات پر مبنی مردم شماری سمیت کئی مسائل پر حکومت کو گھیرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اجلاس میں شرکت کے لیے ا?ئے بی جے پی کے ایم ایل اے ہری بھوشن ٹھاکر بچول نے کہا کہ بہار میں لاء اینڈ آرڈر پوری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ حکومت خوشامد کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ بہار میں بھی تبدیلی کا عمل جاری ہے۔ سرکاری دفتر میں کوئی کام رشوت کے بغیر نہیں ہوتا۔ بچول نے کہا کہ بہار میں اب قبرستان کے نام پر زمینوں کی چہار دیواری ہو رہی ہے۔ غریبوں کو زمین نہیں دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر بہار میں زمینی جہاد کر رہی ہے ، جو بالکل مناسب نہیں ہے۔ ہم لوگ اس کے خلاف ایوان میں آواز اٹھائیں گے۔ ہری بھوشن ٹھاکر بچول نے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کے اس بیان پر جوابی حملہ کیا ہے ، جس میں نائب وزیر اعلی نے بی جے پی پر لوگوں میں تلواریں بانٹنے کا الزام لگایا تھا۔ بی جے پی ایم ایل اے نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی برادری کی سیاست کرتی ہے ذات کی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو سب کو معلوم ہے کہ لاٹھیوں میں تیل کون پلاتا ہے۔ لہٰذا لاٹھی ریلیاں کرنے والے کم از کم ہمیں نصیحت نہ کریں۔

