تاثیر،۶ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
مانجھی/سارن (نقیب احمد)
مانجھی کشتی حادثہ میں لاپتہ چار افراد میں دوسری لاش بھی برآمد کر لی گئی ہے۔اس طرح حادثے میں مرنے والوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔جبکہ کشتی میں سوار دو افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔مانجھی کے مٹیار گاؤں کے نزدیک بدھ کو پیش آئے کشتی حادثے میں لاپتہ ہونے والی دھنجی پرساد کی بیٹی 14 سالہ رمتا کماری کی لاش ریول گنج تھانہ علاقہ کے انئی سے برآمد ہوئی ہے۔کشتی حادثہ میں اس کے ساتھ سوار دادی پھول کماری دیوی کی لاش کو ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے واقعہ کے اگلے ہی دن موٹر بوٹ کی مدد سے ندی سے نکال لیا تھا۔دیگر لاپتہ افراد کی لاشوں کے لواحقین ایک کشتی کی مدد سے تلاش کر رہے تھے۔اسی درمیان روول گنج تھانے میں ایک لاش ملنے کی اطلاع ملی۔اہل خانہ نے سریو ندی میں تیرتی ہوئی لاش کو باہر نکالا اور لاش کی برآمدگی کی اطلاع ریول گنج پولیس اسٹیشن کو دی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے چھپرہ بھیج دیا۔دوسری جانب دادی پھول کماری دیوی کے بعد پوتی رمتا کی لاش ملنے کے بعد گھر والوں میں پھر آہ و بقا مچ گئی۔ان کے دروازے پر لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی۔متوفی کے والد گجرات کے راجکوٹ میں واقع ایک نجی اسٹیل فیکٹری میں مزدوری کرتے ہیں۔خاندان والوں نے بتایا کہ اب دادی اور پوتی کی شاردھ کی رسومات ایک ساتھ ادا کی جائیں گی۔دوسری جانب متوفی پھول کماری دیوی کی ایک اور لاپتہ پوتی اور منجی پرساد کی بیٹی پنکی کماری کی لاش کی تلاش جاری ہے۔واقعہ کے چھہ دن گزرنے کے بعد بھی گاؤں کے لوگ ابھی تک اس صدمے سے نہیں نکل سکے ہیں اور مرنے والوں اور باقی لاپتہ افراد کے گھروں کے چولہے بجھے ہوئے ہیں۔رشتہ دار اور پڑوسی اپنی سطح سے ان کے کھانے اور پانی کا انتظام کر رہے ہیں۔دریں اثنا ایکما کے ایم ایل اے شری کانت یادو اور مانجھی کے سی او دھننجے کمار مٹیار گاؤں میں دو متوفین کے دروازے پر پہنچے۔انہوں نے متوفی چھٹیہ دیوی کے شوہر منا پرساد اور متوفی سبھاش رام کی بیوی ہیرامتی دیوی کو 4 لاکھ روپے کا چیک سونپا۔انہوں نے آئندہ بھی اپنی سطح سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔واضح ہو کہ ہفتہ کی شام ڈوری گنج کے بنگالی بابا گھاٹ سے لاپتہ سبھاش رام کی لاش برآمد کی گئی تھی۔

