محمدشامی نے سڑک حادثہ میں زخمی کی جان پجاکر دل جیت لیا

تاثیر،۲۶  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی،26نومبر: فاسٹ بولر محمد شامی نے ورلڈ کپ 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 24 وکٹیں حاصل کیں۔ ادھر ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز شامی نے ایک اور دل جیتنے والا کام کر دکھایا ہے۔ شامی نے نہ صرف کار حادثے میں زخمی لوگوں کو بچایا بلکہ ان کی مدد کرتے ہوئے بھی دیکھے گئے۔ ٹیم انڈیا کے فاسٹ بولر شامی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر واقعے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔اس کے بعد مداح ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے محمد شامی نے لکھا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ خدا نے انہیں دوسرے شخص کی زندگی بچانے کا موقع دیاہے۔ انہوں نے لکھا کہ اس شخص کی گاڑی میرے سامنے نینی تال کے قریب پہاڑی سڑک سے نیچے گر گئی۔ ہم نے انہیں بحفاظت باہر نکالا۔ اس کے بعد وہ زخمیوں کی مدد کرتے بھی نظر آ رہے ہیں۔ اس کے ارد گرد بہت سے لوگ موجود ہیں۔شامی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز کو اب تک 7 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ لا ئیکس مل چکے ہیں۔شائقین بھی اس پر ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ٹیم انڈیا نے ورلڈ کپ 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور لگاتار 10 میچ جیتے تھے، تاہم ٹیم انڈیا کو فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ورلڈ کپ کے بعد سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔ سوریہ کمار یادو کی قیادت میں نوجوان ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہی ہے۔ ٹیم نے پہلا میچ بھی جیتا تھا۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج ترواننت پورم میں کھیلا جائے گا، تاہم بارش کے باعث میچ میں خلل کے وقوع کاخدشہ ہے۔