محمد سمیع ، سراج کا قہر، ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو روندا، 302 رنز سے ہرایا

تاثیر،۲  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

ممبئی ، 2 نومبر:یم انڈیا کے تین بلے باز اپنی سنچری سے چوک گئے ۔ پہلے شبھمن گل نے 92 رنز پر اپنی وکٹ گنوائی جس کے بعد وراٹ 88 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد شریس ایئر بھی 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ہندوستان نے سری لنکا کو جیت کے لئے 358 رنز کا ہدف دیا، سری لنگا کی ٹیم 55 رنز بنا کرآئوٹ ہو گئی، اس سے قبل ٹیم انڈیا اور سری لنکا کی ٹیمیں ممبئی کے وان کھیڑے اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔ ٹاس ہارنے کے بعد ٹیم انڈیا پہلے بلے بازی کیا ۔تاہم کوہلی اپنی 49ویں سنچری سے محروم رہے۔ کوہلی نے 94 گیندوں پر 88 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 11 چوکے لگائے۔ تاہم کوہلی کو ون ڈے فارمیٹ میں سچن ٹنڈولکر کے سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے انتظار کرنا پڑے گا۔ سچن کے نام ون ڈے فارمیٹ میں 49 سنچریاں ہیں۔سچن کے بعد ویرات کوہلی نے ون ڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کی ہیں۔جبکہ کوہلی کے نام 48 ونڈے سنچریاں ہیں۔ اس کے علاوہ کوہلی اس ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا تیسرے نمبر پر کھسک گئے ہیں۔ اس ورلڈ کپ کی 7 اننگز میں ویرات کوہلی نے 88.40 کی اوسط سے 442 رنز بنائے ہیں۔سچن نے ون ڈے فارمیٹ میں 49 مرتبہ سنچری کا ہندسہ عبور کیا۔ اس فہرست میں ماسٹر بلاسٹر سرفہرست ہیں۔ جبکہ کوہلی 48 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی کپتان روہت شرما اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ روہت شرما نے ون ڈے فارمیٹ میں 30 سنچریاں اسکور کی ہیں۔ اس کے علاوہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے نام 30 سنچریاں ہیں۔ سری لنکا کے سابق لیجنڈ سنت جے سوریا نے 28 سنچریاں اسکور کیں۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ کے لیجنڈ ہاشم آملہ اور اے بی ڈی ویلیئرز کا نمبر آتا ہے۔ ہاشم آملہ نے 27، جبکہ اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے ونڈے کیریئر میں 25 مرتبہ سنچری کا ہندسہ عبور کیا ہے۔