تاثیر،۱۸ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
نلباری (آسام)، 18 نومبر: ایک اور سرکاری اہلکار نلباری میں اینٹی کرپشن برانچ کے جال میں پھنس گیا۔ آج دی گئی باضابطہ اطلاع کے مطابق وزن اور پیمائش کنٹرول محکمہ کے اہلکار نیب کمار شرما کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ افسر کو کل رات اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ نلباری کے کالج روڈ پر واقع موسک ہوٹل میں رقم کا لین دین کر رہا تھا۔
نیب کمار شرما پر پٹرول پمپ کے مالک سے رقم کا مطالبہ کرنے کا الزام ہے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کس پٹرول پمپ سے کتنی رقم مانگی گئی۔ پولیس نے مزید معلومات کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔