تاثیر،۲۹ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
ممبئی،28نومبرسماج وادی پارٹی ممبئی ومہاراشٹر کے صدر اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے اعلان کیا ہے کہمعروف صحافی اور کئی تعلیمی و ثقافتی تنظیموں سے وابستہ جاوید جمال الدین نے سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ تیس پینتیس سال سے صحافتی اور سماجی و تعلیمی میدانوں میں خدمت انجام دے رہے جاویدمیں قوم وملت کیلئے کام کرنے کاجذبہ ہے،امید ہے کہ سیاسی میدان میں بھی بہتر سے بہتر کام کریں گے ۔جاوید نے اس موقع پر کہاہے کہ صحافتی میدان میں رہ کر بھی ہم نے سماجی اور تعلیمی دان میں کام کیا ہے۔دراصل اگر آپ کو عام آدمی کے حق اور مفاد میں کام کرںا ہے تو سیاسی میدان سب سے زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے ۔انشاء اللہ خدمت کے جذبے کے تحت کام کریں گے۔فی الحال جاوید جمال تعلیمی میدان میں سرگرم ہیں اور سوشل گروپس اور اردو نائٹ ہائی اسکول ممبئی کے صدرہیں۔واضح رہے کہ تقریبا 35 سالہ صحافتی خدمات کے بعد جاوید جمال الدین چند سال سے تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں میں مصروف رہے ہیں۔
اور اب سیاسی میں شمولیت کافیصلہ لیا ہے ،جاوید نے اپنے کیریئر کی شروعات دوران تعلیم روزنامہ اُردو ٹائمز سے کی اور وہیں سے روزنامہ انقلاب میں بطوررپورٹر داخل ہوئے۔اور 27 سال خدمات انجام دیں۔اور پھر جاویدجمال الدین 2006 میں روزنامہ راشٹریہ سہارا سے وابستہ ہوئے اور ممبئی ایڈیشن کے ایڈیٹر کے عہدہ پر رہے۔روزنامہ صحافت کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر بھی کچھ عرصہ رہے۔آج ملک کے کئی اخبارات میں ان کے مضامین شائع ہوتے ہیں،اس درمیان انہوں نے کئی اہم واقعات کی رپورٹنگ کی جن میں با بری مسجد کی شہادت کے بعد ممبئی میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کے ساتھ ساتھ لاتور زلزلہ کا کوریج کیا تھا۔ممبئی فسادات کی تحقیقات کرنے والے جسٹس سری کرشنا کے کمیشن کی روز بروز رپورٹنگ کی اور 1999 میں رپورٹ کا اردومیں ترجمہ کیا۔انہوں نے 94_1993 میں جرنلزم میں ڈپلومہ حاصل کیا اور دوران ایم فل انہیں 2000 میں بانی انقلاب کی سوانح حیات کی ذمہ داری سونپی گئی اور وہ کتابی شکل میں شائع ہوئی تھی ۔ ان کے مضامین جوکہ مسلم مسائل اور تعلیم پر مبنی ہوتے ہیں ۔ملک کے بیشتر اردو اخبارات میں شائع ہوتے ہیں
۔

