تاثیر،۲۵ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 25 نومبر: مغربی بنگال پولیس نے 6 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے سونے کے ساتھ تین اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ واقعہ نادیہ ضلع کے رانا گھاٹ علاقے میں پیش آیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ ایک کار سے 6.2 کروڑ روپے مالیت کے 11 سونے کے بسکٹ ضبط کیے گئے ہیں۔ جمعہ کی رات کی گئی کارروائی کے دوران کار میں سفر کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، انہوں نے دھنتلہ کے علاقے میں ایک کار کو روکا اور اس کے اندر سے تقریباً 9.5 کلو گرام وزنی سونے کے 11 بسکٹ برآمد کیے، جن کی مالیت 6.2 کروڑ روپے ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کرکے ان کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔