ممبئی ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، دس لاکھ ڈالر کا مطالبہ

تاثیر،۲۴  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 24 نومبر: ممبئی ایئرپورٹ کی میل پر موصول ہونے والے پیغام میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر بٹ کوائن کی شکل میں ایک ملین ڈالر نہیں دیے گئے تو ایئرپورٹ کے ٹرمینل-2 کو بم سے اڑا دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایئرپورٹ حکام نے سہار تھانے میں نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے۔ کیس کی گہرائی سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق جمعرات کو ایک نامعلوم شخص نے ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کے فیڈ بیک ان باکس میں دھمکی آمیز ای میل بھیجی تھی۔ اس دھمکی آمیز ای میل میں لکھا تھا، ‘سبجیکٹ- دھماکہ۔ یہ ہوائی اڈے کے لیے آپ کی آخری ہدایت ہے۔ اگر بٹ کوائنز میں ایک ملین ڈالر ایڈریس پر منتقل نہیں کیے گئے تو ہم ٹرمینل 2 کو 48 گھنٹوں کے اندر اڑا دیں گے۔ 24 گھنٹے بعد دوسرا الرٹ بھیجا جائے گا۔‘‘ اس دھمکی کے بعد ایئرپورٹ کے ساتھ ساتھ آس پاس کے علاقوں میں بھی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جس آئی پی ایڈریس سے دھمکی آمیز ای میل بھیجی گئی تھی اس کے بارے میں بھی معلومات حاصل کر لی گئی ہیں۔ کیس کی گہرائی سے تفتیش جاری ہے۔