تاثیر،۱۰ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
ممبئی 10،نومبر:عروس البلاد میں بحرعرب پر واقع باندرہ-ورلی سی لنک پل پر ایک سڑک حادثے میں 3 افراد ہلاک،اوردیگر 6 زخمی ہوئے ہیں۔دراصل باندرہ-ورلی سی لنک پر تیز رفتار ٹویوٹا انووا متعدد گاڑیوں سے ٹکرانے کے بعد دو خواتین سمیت تین افرادہلاک ہو گئے۔اطلاع کے مطابق 10 نومبر کی شب کو ایک تیز رفتار ٹویوٹا انووا نے باندرہ-ورلی سی لنک پر متعدد کاروں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ایک۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
ممبئی یں زون 9 کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) کرشناکانت اپادھیائے نے بتایا کہ انووا نے ابتدائی طور پر ٹول بوتھ سے تقریباً 100 میٹر دور ایک مرسڈیز بینز کار کو ٹکر ماری۔ ٹول بوتھ شمال کی طرف جانے والی لین پر سی لنک کے باندرہ کے آخر میں ہے۔ڈی سی پی نے مزید کہاکہ “انووا کے ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی اور تیزی سے بھاگنے کی۔کوشش کی، جیسے ہی گاڑی ٹول بوتھ پر پہنچی، وہ کئی کاروں سے ٹکرا گئی، جس سے نو افراد زخمی ہوگئے۔ بعد میں ان میں سے تین کو مردہ قرار دے دیا گیا۔
ابتدائی معلومات کی بنیاد پر انووا کار کے ڈرائیور کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 304 (2) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت محمد سرفراز شیخ کے نام سے ہوئی ہے جس نے ممبئی پولیس کو رپورٹ کیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

