تاثیر،۹ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
مظفرپور(پریس ریلیز)دارالعلوم سلمانیہ،مسلم یتیم خانہ مظفرپورمیں الحاج نصیرالحق صاحب کی اہلیہ محترمہ حجن تاج النساء کے فاتحہ چہلم کے موقع پر ایصال ثواب کی محفل سجائی گئی۔جس کی سرپرستی خلیفہ حضور تاج الشریعہ پیر طریقت رہبر شریعت گل گلزار نقشبندیت حضرت مولانا مفتی غلام حیدر قادری مصباحی بانی ومہتمم دارالعلوم سلمانیہ مسلم یتیم خانہ پٹھان ٹولی مظفرپور بہار،زیر صدارت ناشر مسلک اعلی حضرت صوفی باصفا حضرت مولانا نعیم الدین صاحب مظفرپور،زیر قیادت پیر طریقت حضرت مولانا ظاہر حسین صاحب بگہیں شریف۔ مقرر خصوصی حضرت مولانا حافظ وقاری غلام فریدرضوی صاحب قبلہ نے کہا کہ موت کو کثرت سے یاد کرو جو تمام لذات کوختم کردینے والی ہے،حضرت حافظ وقاری معراج القادری نے موت کے حوالے سے عمدہ خطاب فرمایا۔ حضرت مولانا جمال اشرف مصباحی صاحب قبلہ مظفرپورنےاپنے دلنشیں خطاب سے قوم کونوازا،حضرت مولانا مفتی عبدالقادرصاحب مظفرپورنے کہا کہ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایاموت کو کثرت سے یاد کرنا خوشی اورحسد کوکم کر دیتا ہے.حضرت مولانا سلیم الزماں رضوی نے کہا کہ حضرت سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا :ہم اپنے مردوں کے لئے دُعا کرتےاور اُن کی طرف سے صدقہ اور حج کرتے ہیں،کیا انہیں اس کا ثواب پہنچتا ہے؟سرکار مدینہ نے ارشاد فرمایا:انہیں اس کا ثواب پہنچتا ہے اور وہ اس سے ایسے ہی خوش ہوتے ہیں جیسے تم میں سے کوئی شخص تحفے سے خوش ہوتا ہے۔حضرت مولانا مہتاب عالم رضوی مصباحی کمہراروی نے کہا کہ حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں حاضر ہو کر عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری والدہ محترمہ فوت ہوگئی ہیں لہذا کون سا صدقہ افضل ہے ؟ ” تو آپ نے ارشاد فرمایا “پانی” تو انہوں نے ایک کنواں کھدوایا اور کہا: هذہ لِأُم سعد یعنی یہ کنواں سعدکی والدہ ماجدہ (کے ایصالِ ثواب) کے لئے ہے۔
شاعر اعظم ہندوستان حضرت قیصرمظفرپوری،شہنشاہ ترنم حضرت اکمل ویشالوی،شہنشاہ ترنم حضرت جوہر مظفرپوری،شہنشاہ نغمات حضرت مثال الدین مثال مظفرپوری صاحبان نے اپنے نعتیہ کلام سے سامعین کومحظوظ ولطف اندوز کیا۔نقابت کے فرائض نقیب اعظم ہندوستان حضرت مولانا ضیاء المصطفی مدنی مظفرپوری،نقیب سدابہار حضرت مولانا محبوب عاقل سلی گوڑی نے بڑے اچھے اندازمیں انجام دیئے۔مہمان علمائے کرام حضرت مولانا مہتاب عالم بگہاری،مولانا بلال اشرف کی شرکت نے پروگرام کورونق بخشی ،شہر کےمعززین میں الحاج محمدنصیرالحق صاحب رضوی،محمد اشفاق صاحب کاٹھمنڈو،مشتاق صاحب،الحاج محمدنورعالم رضوی،محمد معین الحق صاحب،محمد عالم صاحب نیپال،محمدحسن امام رضوی،محمد کلام الدین رضوی،محمدبدرالزماں رضوی،محمد محمداحمدرضا اسلام پور،محمدابوالحیات رضوی کاٹھمنڈو،محمد عالم صاحب بگھاری،محمدغلام مصطفی رضوی،بدرالزماں رضوی،محمد فہیم الزماں اکمل مظفرپور،شبیرالحق صاحب دریاپور،محمدمصطفی رضا،نظام الدین،قطب الدین،دلکش،رئیس،آصف رضا،کلام صاحب،رمضانی بابو،عرفان رضا،فیضان رضا بھی شریک محفل ہوئے۔صلو ةوسلام اور دعاپرمحفل اختتام پذیرہوئی۔

