نالندہ کرنٹ کی زد میں آکر خاتون کی موت

تاثیر،۶  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

بہار شریف (محمد دانش)نالندہ میں کرنٹ کی زد میں آنے سے ایک خاتون کی موت واقع ہو گئی ۔معاملہ مانپور تھانہ حلقہ کے تحت گھاس پور گائوں باشندہ سوریش مانجھی کی اہلیہ انیتا دیوی کا ہے ۔اس واقعہ کے متعلق خبر ہے کہ متوفیہ کے اہل خانہ نے بتایاکہ انیتا دیوی اپنی بیٹی کے ساتھ صبح دم گھر کی چھت پر کھانہ بنا رہی تھی تبھی کسی کام سے وہ نیچے کمرے میں آئی جہاں بجلی کے بورڈ میں پلک لگانے کے دوران وہ بجلی کے چھٹکے سے زمین پر گر گئی جب تیز آوار ہوئی تو بیٹی چھت سے نیچے اترآئی تو دیکھا کہ ما ں بیہوش زمین پر پڑی ہے ۔جسکے بعد وہ چیکھنے چلانے لگی ۔آس پاس کے لوگ بھی آئے اور فوراًاس خاتون کو ایک صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔