نتیش کابینہ نے بہار میں ریزرویشن کا دائرہ بڑھانے کی تجویز کو منظوری دی

تاثیر،۷  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 7 نومبر: ذات کے سروے کے بعد حکومت بہارنے ا?ج اقتصادی سروے رپورٹ بھی جاری کی ہے۔ جس میں کن ذاتوں کی معاشی حالت کیا ہے؟ اس پر بحث ہوئی ہے۔ اس رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار قانون ساز اسمبلی میں اعلان کیا کہ اس رپورٹ کی بنیاد پر ریزرویشن کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن کو 50 فیصد سے بڑھا کر 65 فیصد کیا جائے گا۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی حکومت کے اس فیصلے کی حمایت کی ہے۔ اس تناظر میں ا?ج نتیش کابینہ کی میٹنگ میں ریزرویشن کا دائرہ بڑھانے کی تجویز کو منظوری دے دی گئی ہے۔ بڑی بات یہ ہے کہ نتیش حکومت ریزرویشن کا دائرہ بڑھانے کے لیے 9 نومبر کو بہار اسمبلی میں بل لائے گی۔
واضح ہو کہ اسمبلی میں بحث کے دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار میں ریزرویشن کا دائرہ 50 سے بڑھا کر 65 کرنے کی تجویز پیش کی۔ ای ڈبلیو ایس کے 10 فیصد کو شامل کرکے ریزرویشن کو 75 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ حکومت ریزرویشن کا دائرہ بڑھانے جا رہی ہے۔ اس میں 43 فیصد ریزرویشن او بی سی اور ای بی سی کے لیے ہوگا جبکہ 10 فیصد ای ڈبلیو ایس کے لیے ہوگا۔ جبکہ ایس سی کو 20 فیصد اور ایس ٹی کو 2 فیصد ریزرویشن ملے گا۔