تاثیر،۱۸ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
رائے پور، 18 نومبر: سپاہی جوگندر سنگھ، جنہوں نے جمعہ کو گڑیا بند ضلع کے بندرانوا گڑھ اسمبلی میں نکسلیوں کے ذریعہ نصب کردہ آئی ای ڈی کا نشانہ بننے کے بعد اپنی جان قربان کردی، آج گڑیابند کے پولیس پریڈ گراؤنڈ میں نم آنکھوں سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس دوران پولیس کی جانب سے پھول چڑھانے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہاں سے شہید فوجی کی جسد خاکی کو ان کی آبائی ریاست جموں و کشمیر روانہ کیا گیا۔
پولیس پریڈ گراؤنڈ میں ضلع کلکٹر آکاش چھیکارہ، ایس پی امیت توکارام کامبلے اور آبزرور ارون سریواستو سمیت ضلع پولیس فورس، آئی ٹی بی پی اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے بہادر شہید جوان جوگندر سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے شہید فوجی کے لواحقین کو ایک لاکھ روپے فوری امداد دینے کا اعلان کیا۔
قابل ذکر ہے کہ آئی ٹی بی پی جوان جوگندر سنگھ جمعرات کو گڑیا بند ضلع کے بندرانواگڑھ اسمبلی کے انتہائی حساس بڈا گوبرا سے پولنگ پارٹی سے واپسی کے دوران نکسلیوں کے ذریعہ نصب کردہ آئی ای ڈی سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں کسی طرح مین پور اسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔

