تاثیر،۴ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 4نومبر: ٹیم انڈیا کے اسٹار گیند باز محمد شامی نے صرف 3 میچوں میں ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ورلڈ کپ 2023 کے پہلے ہی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف انہوں نے خطرناک گیند بازی کی اور پانچ بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے بعد شامی انگلینڈ کے سامنے اپنا پنجہ کھولنے سے صرف ایک قدم دور رہے۔ اسی وقت، ہندوستان بمقابلہ سری لنکا کے درمیان میچ میں، شامی نے ایک بار پھر اپنی گیندبازی سے جلوہ بکھیرتے ہوئے 5 بلے بازوں کوپویلین بھیج دیا ۔ جس کے بعد انہوں نے کئی بڑے ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔لیکن اس ورلڈ کپ میں شامی کے لیے اب بھی سب سے بڑا چیلنج باقی ہے۔محمد شامی نے 3 میچوں میں 14 وکٹیں اپنے کھاتے میں ڈالیں، اس کے ساتھ ہی وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہندوستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ جواگل سری ناتھ کے نام تھا جنہوں نے میگا ایونٹ میں 44 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔ لیکن شامی نے 45 وکٹیں اپنے نام کر لی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شامی نے ورلڈ کپ میں زیادہ سے زیادہ پانچ وکٹیں لینے کے معاملے میں مچل اسٹارک کی برابری کرلی ہے۔ اس معاملے میں شامی کے پاس دنیا میں نمبر 1 بننے کا موقع ہے۔آسٹریلیا کے اسٹار فاسٹ گیند باز مچل سٹارک اس ورلڈ کپ کا حصہ ہیں لیکن ان کی تال کھٹکتی دکھائی دے رہی ہے۔ اب تک مچل اسٹارک 6 میچوں میں صرف 7 وکٹیں لینے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔ اگر محمد شامی اس ورلڈ کپ میں ایک بار پھر پانچ وکٹیں لینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ دنیا کے نمبر ایک گیند باز بن جائیں گے۔ لیکن اگر اسٹارک پانچ بلے بازوں کا شکار کرتے ہیں تو شامی اس عالمی ریکارڈ سے دور ہو جائیں گے۔ اس معاملے میں پاکستان کے اسٹار گیند باز شاہین آفریدی بھی ہیں جو میگا ایونٹ میں اب تک دو بار پانچ وکٹیں لے چکے ہیں۔ٹیم انڈیا کا اگلا میچ جنوبی افریقہ کیخلاف ہے۔ یہ میچ 2 نومبر کو ایڈن گارڈن میں کھیلا جائے گا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شامی کی خطرناک گیند بازی اس میچ میں بھی تباہی مچاتی ہے یا نہیں۔ ٹیم انڈیا نے لگاتار 7 میچ جیتے ہیں۔

