وزیر اعظم مودی، امت شاہ اور انوراگ ٹھاکر نے دھنتیرس کی دی مبارکباد

تاثیر،۱۰  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 10 نومبر: وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور اطلاعات و نشریات وزیر انوراگ ٹھاکر نے گزشتہ چند مہینوں سے تہوار کے جذبے میں ڈوبے ہوئے ہم وطنوں کو دھنتیرس کی مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے ایشور سے کامنا کی ہے کہ لوگ ہمیشہ صحت مند اور خوشحال رہیں۔
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر کہا ہے، ’ملک کے میرے تمام خاندانوں کو دھنتیرس کی بہت بہت مبارک باد، یہ تہوار صحت، خوشی اور خوشحالی کی علامت ہے۔ میری کامنا ہے کہ بھگوان دھنونتری کی کرپا سے آپ سب ہمیشہ صحت مند، خوشحال اور خوش رہیں، تاکہ ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو نئی توانائی ملتی رہے‘۔
اس مبارک تہوار پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ’’ایکس‘‘ پر کہا ہے، ’تمام ہم وطنوں کو دھنتیرس کی دلی مبارکباد۔ دعا ہے کہ دھنتیرس کا یہ مقدس تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشیاں، خوشحالی اور اچھی