تاثیر،۱۰ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 10 نومبر 2023:- وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے لوہیا پتھ چکر کا ربن کاٹ کرافتتاح اور اس کا معائنہ کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے افسران کو ارد گرد کے علاقوں میں پودے لگانے اور اونچی جگہوں پر سولر پلیٹیں لگانے کی ہدایت دی۔
اس موقع پر عمارت تعمیرات کے وزیرجناب اشوک چودھری، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری جناب عامر سبحانی، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، محکمہ سڑک تعمیرات کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر پرتیے امرت، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار، عمارت تعمیرات محکمہ کے سکریٹری مسٹر کمار روی، وزیراعلی کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ،پٹنہ کیڈی ایم مسٹر چندر شیکھر سنگھ،ایس ایس پی مسٹر راجیو مشرا اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

