وزیر اعلیٰ یوگی نے دیوالی پر مفت گیس سلنڈر ری فل مہم کا آغاز کیا

تاثیر،۱۰  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 10 نومبر: وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو لکھنؤ کے لوک بھون میں ریاست کے ایک کروڑ 75 لاکھ اہل خاندانوں کو مفت ایل پی جی سلنڈر ری فل تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز کیا۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ صرف یوپی میں ہی اجولا اسکیم کے تحت ایک کروڑ 75 لاکھ گیس کنکشن دیے گئے ہیں۔ حال ہی میں وزیر اعظم نے 300 روپے کی سبسڈی دی ہے۔ کورونا کے دور میں مفت گیس سلنڈر دیے گئے۔ 2014 سے پہلے گیس سلنڈر حاصل کرنے میں کافی دقت ہوتی تھی۔ بیٹی کی شادی ہو یا کوئی تہوار اگر گیس ختم ہو گئی تو یہ جلدی دستیاب نہیں ہو تی تھی۔ لائن میں کھڑا ہونا پڑ تا تھا۔ کئی بار پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ آج کسی کو سلنڈر کے لیے لائن میں نہیں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ سہولت کے ساتھ ساتھ یہ صحت کے لیے بھی بہتر ہے۔ آنکھیں اور پھیپھڑے دونوں ٹھیک ہو جائیں گے۔ بی جے پی نے اسمبلی انتخابات میں حکومت بننے پر دیوالی اور ہولی پر مفت سلنڈر دینے کا وعدہ کیا تھا۔ آج وہ لمحہ آ گیا ہے۔ آج ہم اسے مکمل کر رہے ہیں۔ اس فائدہ کو حاصل کرنے کے لیے آپ کو اپنا کنکشن آدھار سے جوڑنا ہوگا۔ اس کا فائدہ انہیں ہی ملے گا۔ اتر پردیش میں اب تک 54 لاکھ لوگوں نے آدھار کو لنک کیا ہے۔ انہیں فوائد مل رہے ہیں۔ ہولی پر سلنڈر بھی ریفل کیاجائے گا۔