وکی کوشل کا ‘سیم بہادر’ کا گانا ‘بندہ’ ریلیز

ممبئی،22نومبر(ایم ملک)وکی کوشل کی فلم ’سیم بہادر‘ جلد ہی شائقین کے درمیان آنے والی ہے ۔ لیکن اس سے پہلے نہ صرف فلم کی تشہیر کا شور ہے بلکہ میکرز فلم کی ہر نئی جھلک کے ساتھ شائقین اور ناظرین کے تجسس کو بھی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ اسی سلسلے میں اب فلم کا ایک اور تازہ گانا ریلیز کیا گیا ہے ۔ اس گانے کے بول ‘بندہ’ ہیں۔ اس گانے میں وکی کے سام مانیکشا بننے کے سفر کو دکھایا گیا ہے ۔اس گانے کو شنکر مہادیون نے اپنی دل کو چھو لینے والی آواز میں گایا ہے ۔ اس کی موسیقی شنکر احسان لوئے کی ہے اور بول گلزار صاحب کے ہیں۔ اس گانے میں وکی کے نوجوان کیڈٹ سے لے کر سام بہادر بننے تک کی جھلک دکھائی گئی ہے ۔ اس میں سانیا ملہوترا اور فاطمہ ثنا شیخ بھی نظر آ رہی ہیں۔آپ کو بتاتے چلیں کہ 1971 کی پاک بھارت جنگ کے پس منظر پر مبنی یہ فلم فیلڈ مارشل سیم مانیک شا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے ، جنہوں نے ہندوستانی فوج کو آگے سے لیڈ کیا اور بنگلہ دیش بھی بنایا۔فلم کی ہدایات میگھنا گلزار نے دی ہیں جنہوں نے اسے بھوانی ایر اور شانتنو سریواستو کے ساتھ لکھا ہے ۔ یہ فلم آر ایس وی پی موویز کے بینر تلے رونی اسکرو والا نے پروڈیوس کی ہے ۔ فلم میں وکی کوشل کے علاوہ فاطمہ ثنا شیخ، سانیا ملہوترا، نیرج کابی، ایڈورڈ سونن بلک اور ذیشان ایوب بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ سام بہادر یکم دسمبر 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔