ٹاٹا اسٹیل کا 10 اور 25 کیلو میٹر دوڑ کا رجسٹریشن کا آغاز

تاثیر،۳۰ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ ٣٠/ نومبر (محمد نعیم) اپنی الٹی گنتی کے ساتھ کولکتہ کا مشہور شاہی عمارت وکٹوریہ میموریل ٹاٹا اسٹیل کولکتہ 25K، تقریبات کے آغاز کا اعلان کیا۔ ورلڈ ایتھلیٹکس ایلیٹ لیبل روڈ ریس، ریڈ روڈ پر 25K کا آغاز 17 دسمبر بروز اتوار کو ہوگا، جو شہر کے کچھ شاندار مقامات – ایڈن گارڈنز، وکٹوریہ میموریل، پارک اسٹریٹ، ودیا ساگر سیٹو، جیمز پرنسپ گھاٹ، فورٹ ولیم گالف کے ساتھ احتیاط سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ فتح حاصل کرنے والے رنر کے لئے ایک لاکھ امریکی ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے، جس کا رجسٹریشن شروع ہوچکا ہے۔ ایونٹ کے آٹھویں ایڈیشن میں ورلڈ کلاس ایتھلیٹس کے ساتھ فٹنس کے شوقین اور شوقیہ افراد کو ورلڈ چیمپیئن ہرڈلر، انٹرنیشنل ایونٹ ایمبیسڈر کولن جیکسن، رتناس جھولن گوسوامی اور کوشانی مکھرجی کی جانب سے خوش آمدید کہا جائے گا۔ تقریب کے موقع پر میجر جنرل ایچ دھرم راجن، جنرل آفیسر کمانڈنگ، بنگال سب ایریا، انڈین آرمی، چانکیا چودھری، نائب صدر، کارپوریٹ سروس، ٹاٹا اسٹیل، سمریندر کمار – ڈائریکٹر، NCSM اور وکٹوریہ میموریل ہال، ثقافت کی وزارت، حکومت ہند موجود تھے۔