ٹرک او تیزرفتار آٹو میں تصادم، 3 افراد ہلاک، 9 زخمی

تاثیر،۲۸  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

مظفرپور، 28 نومبر: بہار کے مظفر پور میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ واقعہ ضلع کے فکولی او پی کے راجلا کے قریب پیش آیا جہاں دیررات ایک کھڑے ٹرک میں تیز رفتار آٹو نے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ متوفیوں میں دو مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ وہیں نو افراد زخمی ہیں۔ آٹو میں 12 افراد سوار تھے۔
حادثے کے بعد گاو?ں والوں کی بھیڑ موقع پر جمع ہو گئی۔ لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو علاج کے لیے پی ایچ سی میں داخل کرایا۔ آٹو ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمی خاتون کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ باقی زخمیوں کا ایمرجنسی وارڈ میں علاج جاری ہے۔ ایس کے ایم سی ایچ او پی انچارج نے بتایا کہ سیتامڑھی پولیس سے رابطہ کیا گیا ہے اور زخمیوں کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ تمام عقیدت مند کارتک پورنیما کے موقع پر گنگا اسنان کرکے سون پور سے واپس آرہے تھے۔ راجلا میں سڑک کے کنارے ایک ٹرک پہلے سے ہی کھڑا تھا۔ سامنے سے کسی گاڑی کی لائٹ کی وجہ سے آٹو ڈرائیور ٹرک کو نہیں دیکھ سکا۔ اس کی وجہ سے یہ خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ تمام متوفی اور زخمی سیتامڑھی ضلع کے پنرواڑہ گاو?ں رہائشی ہیں۔ زخمیوں میں پرینکا کماری ( 14)، سندھو دیوی ( 25)، ابھے راج ( 47)، مکیش ساہ ( 27)، ناگیشور مانجھی ( 60)، پھولو دیوی اور کانتی دیوی شامل ہیں۔ ابتدائی طبی علاج کے بعد سب کو میڈیکل ریفر کر دیا گیا ہے۔
فکولی اوپی انچارج للن کمار نے بتایا کہ راجلا میں ایک ٹرک پہلے سے سڑک کے کنارے کھڑا تھا۔ سامنے کسی گاڑی کی لائٹ ہونے کی وجہ سے آٹو ڈرائیور ٹرک کو نہیں دیکھ سکا، جس کی وجہ سے وہ ٹرک سے ٹکرا گیا۔ اس سے تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ڈرائیور سمیت 9 افرادزخمی ہوگئے۔ لوگوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ یہ لوگ کارتک پورنیما پر سون پور سے گنگا اسنان کے بعد سیتامڑھی واپس آ رہے تھے۔