چاہت کے جیالوں کا ہے اندازِ بیاں اور۔۔۔۔۔۔ حیات لے کے چلو کاءینات لے کے چلو۔۔۔۔ لوگ ساتھ آتے گئے کارواں بنتا گیا، اردو زبان وادب کی راجدھانی حیدرآباد میں جشن مشاعرہ، کامیاب ترین مشاعرہ کیلیے دلی مبارکباد، ڈاکٹر محمد گوہر، ڈاکٹر ایم اے فردی

تاثیر،۵  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

خصوصی رپورٹ تاثیر/ اردو زبان وادب کی راجدھانی میں انداز و بیاں اور کی ٹیم کا والہانہ استقبال کیساتھ، شاندار جشن مشاعرہ کیلیے تاثیر کی پوری ٹیم کی جانب سے پروموٹر یونیورسل باجی شاذیہ قدوائی صاحبہ اور ریحان صدیقی صاحب اور عالی جناب خورشید صاحب، بلخصوص حیدرآباد میں کامیاب ترین جشن مشاعرہ کی کامیابی کے لئے مبارکباد پیش کرتے ہیں
سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے
قابلِ ستائش اور مبارکباد ہیں انداز و بیاں اور کی پوری ٹیم بلخصوص حیدرآباد srz کے قابلِ ستائش قاری محمد عبدالرحمان صاحب اور انداز و بیاں کے پروموٹر یونیورسل باجی شاذیہ قدوائی صاحبہ اور بہت سادگی پسند محبت کرنے والا شخص/شخصیت کے مالک ریحان صدیقی صاحب اور عالی جناب خورشید صاحب، شہر حیدرآباد زبان وادب اور گنگا جمنی تہذیب و تمدن کی مثالی موتیوں کے زیورات کا شہر حیدرآباد میں انداز و بیاں اور کا جشن مشاعرہ کی شاندار کامیابی کے لئے تاثیر کی پوری ٹیم ڈاکٹر محمد گوہر صاحب ایڈیٹر ان چیف و ڈاکٹر مختار احمد فردین اکزیکیوٹیو ایڈیٹر تاثیر رانچی ایڈیشن نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے قاری محمد عبدالرحمان صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ
شہر حیدرآباد میں انداز و بیاں اور۔۔۔۔۔۔ عالمی شہرت یافتہ بینر تلے اردو زبان وادب کی راجدھانی حیدرآباد میں کامیاب ترین جشن مشاعرہ کا اہتمام اور نامور شعراء کرام کی آمد کے ساتھ معزز ترین شخصیات کی شرکت اور اعتراف خدمات کے لئے تہنیت و یاد گار مومنٹو چیف گیسٹ کے ہاتھوں حاصل کیا جانا ہر ایک پل اور لمحہ ایس ایس کنونشن ہال میں ہزاروں محبان اردو شیریں زبان وادب اور لکھنؤ و حیدراباد، دونوں ہی نوابوں کے شہر میں ریحان صدیقی صاحب اور شاذیہ قدوائی صاحبہ کیساتھ قاری محمد عبدالرحمان صاحب کی بھرپور نمائندگی حیدرآباد دکن کی جانب سے کیا جانا، قابلِ ستائش اور رشک سے کم نہیں ہے اور آج جشن مشاعرہ انداز و بیاں اور نے دنیائے جہان کو گنگا جمنی تہذیب و ثقافت کے پلیٹ فارم سے یہ پیغام محبت و انسانیت دیتے ہوئے ثابت کر دکھایا، جسکا اظہار و تشکر ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار احمد فردین کہتے ہیں کہ
میرا پیغام محبت و انسانیت ہے جہاں تک پہنچے
حیدرآباد دکن میں تاثیر روزنامہ کی مقبولیت میں شاندار اضافہ۔۔۔۔۔۔۔۔‌ڈاکٹر محمد گوہر صاحب ایڈیٹر ان چیف کی آمد کے بعد، ڈاکٹر مختار احمد فردین نے دلی مبارکباد پیش کی
اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے  ہیں  داغ

سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے
ڈاکٹر محمد گوہر ایڈیٹر ان چیف تاثیر، ڈاکٹر مختار احمد فردین، ایکزکیٹیو ایڈیٹر تاثیر رانچی ایڈیشن اور قاءیرین تاثیر کی جانب سے انداز و بیاں اور کی ٹیم کے یونیورسل باجی شاذیہ قدوائی صاحبہ، قابلِ احترام ذی وقار شخصیت کے مالک ریحان صدیقی صاحب کا والہانہ استقبال ہے حیدرآباد دکن آمد پر، خوش آمدید جشن مشاعرہ انداز و بیاں۔۔۔۔۔ آج حیدآباد ایس ایس کنونشن ہال میں محبان اردو دنیا کا استقبال ہے
ڈاکٹر محمد گوہر صاحب ایڈیٹر ان چیف تاثیر نے اپنے پیغام میں شاندار مشاعرہ کا انعقاد کیلیے شاذیہ قدوائی صاحبہ اور ریحان صدیقی صاحب اور پوری ٹیم انداز و بیاں کو اپنی نیک خواہشات و کامیابی کے لئے مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ
میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر
لوگ  ساتھ   آتے  گئے کارواں  بنتا  گیا
ڈاکٹر مختار احمد فردین نے پروگرام کی تیاری کا جاءیزہ لینے پہنچے ایس ایم دکن ہوٹل، جہاں یونیورسل باجی شاذیہ قدوائی صاحبہ سے اردو دنیاءے مشاعرہ کی کامیابی کے لئے ریحان صدیقی صاحب اور شاذیہ قدوائی صاحبہ کیساتھ ذی وقار خورشید صاحب کو پٹنہ، کلکتہ اور حیدرآباد،و آنیوالے دنوں میں لکھنؤ میں جشنِ مشاعرہ کی کامیابی اور انعقاد عمل میں لانے کیلیے تاثیر روزنامہ کی جانب سے میڈیا کوریج اور شعراء کرام کے خاکہ کی ترتیب و مختصر تعارف کی پیشکش کی گئی جسے ذی وقار شخصیت کے مالک ریحان صدیقی صاحب اور باجی شاذیہ قدوائی صاحبہ نے آنیوالے دنوں لکھنؤ میں پریس کانفرنس اور جشن مشاعرہ انداز و بیاں اور۔۔۔۔۔کی جانب سے میڈیا ٹیم میں شامل کرنے پر توجہ فرمائیں اور ڈاکٹر محمد گوہر صاحب سے ایک خوشگوار ملاقات انشاءاللہ جلد متوقع، ذی وقار خورشید صاحب ٹیم انداز و بیاں کے نے بتایا کہ ہمارے مخلص ترین دوست ہیں ڈاکٹر محمد گوہر صاحب، جو کہ دوسرے دن پٹنہ کے جشن مشاعرہ میں ملاقات کی، حیدرآباد دکن کے قابلِ احترام شخصیت کے مالک قاری محمد عبدالرحمان صاحب حیدرآباد جشن مشاعرہ انداز و بیاں اور کے پروگرام ڈاءریکٹر ہیں انکی کامیابی کے لئے ڈاکٹر مختار احمد فردین، اسید پڑتاپگڑھی صاحب نے تاثیر کی قاءرین اور ٹیم کی جانب سے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر ایم اے فردین نے کہاکہ مخدوم محی الدین دنیا جہان کے لیے مشہور و معروف شاعر سے اردو دنیاءے مشاعرہ اور انداز و بیاں اور کی ٹیم کا اس شعر سے استقبال کرتے ہیں کہ
حیات لے کے چلو  کاءینات  لے  کے  چلو
چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو
اردو زبان وادب کی راجدھانی حیدرآباد دکن میں جشن مشاعرہ انداز و بیاں اور کے ایم ایم احمد خان لالہ، اسٹریلیا نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے تاثیر اخبار کی ستاءیش کی اور ایڈیٹر ڈاکٹر محمد گوہر صاحب کو مبارکباد پیش کی، ڈاکٹر مختار احمد فردین نے گوہر صاحب کے دورہ حیدرآباد دکن کے بعد سے تاثیر اخبار کی مقبولیت میں بیحد اضافہ ہوا اور اب اردو دنیاءے مشاعرہ کیلیے شاذیہ قدوائی صاحبہ اور ریحان صدیقی صاحب کی پوری ٹیم سے خوبصورت ملاقات کے لیے ساتھ جشن مشاعرہ انداز و بیاں اور کی ٹیم اور پروگرام کی کامیابی کے لئے تاثیر ٹیم کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اس شعر سے کے پیغام محبت و انسانیت ہے جہاں تک پہنچے
میں کہاں رکتا ہوں عرش و فرش کی آواز سے
مجھے   جانا  ہے  بہت  اونچا  حد  پرواز  سے